راشن کی فراہمی کیلئے کوپن کا نظام ختم، یکم اپریل سے بائیومیٹرک طریقہ متعارف ہوگا: یو ٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th March 2017, 11:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور:16/مارچ(ایس او نیوز) بی پی ایل راشن کارڈس پر اگلے ماہ سے راشن کی فراہمی کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کروایا جائے گا۔ یہ اعلان آج وزیر برائے شہری رسد وخوراک یو ٹی قادر نے کیا۔ریاستی اسمبلی میں وقفہئ سوالات کے دوران سدھاکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہئ شہری رسد کی طرف سے راشن کی تقسیم کیلئے جو کوپن نظام لاگو کیاگیاتھا اسے واپس لیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ فرضی راشن کارڈوں پر روک لگانے کیلئے راشن کارڈز کی فراہمی میں جدید ترین نظام اپنایا گیا ہے۔ درخواست گذاروں کی طرف سے عرضی دینے کے پندرہ دنوں کے اندر راشن کارڈ ان کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے، اب تک سات لاکھ سے زائد عرضیاں آن لائن دائر کی جاچکی ہیں، ان کا جائزہ لے کر اہل خاندانوں کو راشن کارڈ دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلی بار کرناٹک کے شہری رسد نظام کے تحت راشن کارڈوں کی فراہمی کو سکالا اسکیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس مرحلے میں اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے فرضی راشن کارڈس روکنے کیلئے محکمہ کی طرف سے کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، لیکن محکمہ کی طرف سے بار بار اگر ضوابط میں تبدیلی کی گئی تو اس سے لوگوں میں انتشار پیدا ہوگا۔ ضوابط میں بار بار تبدیلی کے سبب راشن کی تقسیم کا سلسلہ متاثر ہورہا ہے۔اس پر جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ کسی بھی نئے نظام کو متعارف کرانے میں چند خامیوں کی نشاندہی ضرور ہوتی ہے، مرحلہ وار ان تمام کو دور کرلیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...