تباہی سے بدحال کورگ میں حالات معمول کی طرف، انتظامیہ کی بھرپور توجہ باز آباد کاری پر مرکوز، تعلیمی ادارے کھل گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2018, 9:47 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،23؍اگست(ایس او نیوز) طوفان ،سیلاب اور زمین کھسکنے کے متعدد واقعات سے بدحال کورگ ضلع میں حالات رفتہ رفتہ معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ یہاں کی سڑکوں اور پلوں کی مرمت کا کام جنگی پیمانے پر آگے بڑھادیا گیا ہے جبکہ پناہ گزینوں کی باز آباد کاری کی طرف توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ریاست کے دیگر حصوں کو جوڑنے والی کورگ کے گھاٹ سیکشن کی سڑکوں کو جو زمین کھسکنے کی وجہ سے خراب ہوگئی تھیں انہیں بڑی بڑی مشینوں کی مدد سے بحال کیا جارہاہے۔کشال نگر ، مرکیرہ ، ویراج پیٹ تعلقہ جات کے لاپتہ افراد کی نشاندہی کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے۔

بارش اور زمین کھسکنے کی وجہ سے ضلع کے 61 اسکولوں کو بھاری نقصان پہنچاہے جہاں پر تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں ہوئی ہیں۔ باقی تمام اسکولوں میں آج سے تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پانچ ہزار سے زائد پناہ گزینوں کو جو راحت کیمپوں میں مقیم تھے، ان کے گھروں کی طرف لوٹا دیاگیا ہے۔ جن لوگوں کا گھر اور تمام اسباب بارش کی وجہ سے تباہ گئے ضلعی انتظامیہ ان کی باز آباد کاری پر توجہ دے رہا ہے۔ زمین کھسکنے کے سبب کافی اور دیگر فصلوں کو جو بھاری نقصان پہنچا ہے، اعلیٰ افسر ان کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہوگئے ہیں۔

ضلع بھر میں بارش کی وجہ سے 500 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کی از سر نو تعمیر کا حکومت نے وعدہ کیا ہے۔ انہیں اسی جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا یا متبادل جگہ دی جائے گی، یہ فیصلہ جلد ہی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لیا جائے گا۔

سیلاب سے بدحال کورگ ضلع کو ریاست کے کونے کونے سے امدادی اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے راحت کاری اشیاء کی تقسیم بھی تیزی کے ساتھ کی جارہی ہے۔ سیلاب اور بارش کے فوراًبعد حالانکہ یہاں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ تھا، لیکن ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متعدی بیماریوں کوپھیلنے سے روکنے کے لئے اپنائی گئی احتیاطی تدابیر موثر رہی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...