ریلائنس جیوفری سروس 31مارچ سے آگے بڑھائی جا سکتی ہے; صارفین کی تعداد 7کروڑسے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2017, 9:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مکیش امبانی کی نئی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ریلائنس جیو انفوکام کے استعمال کنندگان کی تعداد 7.24کروڑ کا ہندسہ پار کر چکی ہے۔گزشتہ ماہ ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ مارچ کے آخر تک ریلائنس جیو کے پاس 10کروڑ صارفین ہوں گے،تاہم یہ بھی کہا گیا کہ جیسے ہی کمپنی اپنی خدمات کے لئے پیسے لینا شروع کرے گی، صارفین کی تعداد کم بھی ہوگی لیکن قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ کمپنی مفت خدمات 31مارچ سے آگے بڑھا سکتی ہے۔ویسے کمپنی نے پہلے ہی پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ پلان کا انکشاف کر چکی ہے،اب کمپنی کی ڈیٹا اور وائس کالز سمیت ساری خدمات مارچ 2017تک مفت ہیں۔مکیش امبانی نے ستمبر 2016میں اپنی 4جی سروس شروع کی تھی۔ستمبر میں ریلائنس نے جیو نامی مفت 4جی ڈیٹا کے ساتھ سم پیش کیا تھا،پہلے مفت کالنگ اور مفت غیرمحدود موبائل ڈیٹا کے جیو کی پیشکش دسمبر کے آخر تک تھی لیکن بعد میں یہ بڑھا 31مارچ تک کر دی گئی۔31دسمبر کوویلکم آفر ختم ہو جانے کے بعد ریلائنس جیو کے کسٹمر ہیپی نیو ایئر آفر کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اس آفر کے تحت صارفین ہر دن تیز رفتار میں 1جی بی ڈیٹا استعمال مفت میں کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...