غیر ملکی مشن نے آسان نقد نکاسی، اسمارکوں پر کارڈسے ادائیگی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2016, 5:19 AM | ملکی خبریں |

ئی دہلی، 9 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) نوٹ بند ی کی وجہ سے عقیدت مندوں سمیت غیر ملکی سیاحوں کو ہو رہی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے یہاں سفارتی مشن نے حکومت سے نقد رقم نکالنے پر پابندی میں نرمی دینے اور تاج محل جیسے تاریخی مقامات پر کریڈٹ کارڈ کے استعمال کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔سری لنکا ہائی کمیشن کے ایک اعلی افسر نے کہاکہ نوٹ بند ی کے بعد بودھ گیا جیسی جگہوں پر پھنسے ہوئے ہمارے شہریوں کی جانب سے نقد کی قلت کے ساتھ نقد ی تبدیل کرانے کے عمل سے پریشانی والی کئی فون کال آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر اس پر غور کرنے کو کہا ہے، جتنا ممکن ہو سکتا تھا ہم نے اپنے شہریوں کی مدد کی کوشش کی ہے۔ایک اندازے کے مطابق، ہر سال 300000سری لنکا ئی سیاح ہندوستان آتے ہیں جن میں 200000مذہبی مقامات کی زیارت کے مقصدسے آتے ہیں۔سری لنکا کے علاوہ جاپان جیسے دیگر ممالک سے بھی لوگ بدھ مت کے مندروں کے درشن کے لیے ہندوستان آتے ہیں۔نوٹ بند ی کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کو ہو رہی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے 157غیر ملکی مشن کی قیادت کرنے والے ڈپلومیٹک کارپس کے ڈین فرینک ہینس ڈنین برگ نے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے۔ڈومینک جمہوریہ کے سفیر کاسٹے لانوس نے میڈیا سے کہاکہ میں نے وزارت کے سامنے اس مسئلہ کو اٹھایا ہے اور ان سے اس بات کو یقینی بنانے کو کہا ہے کہ تاج محل جیسے مقامات پر کریڈٹ کارڈ قبول کرنے جیسے اقدامات کا آغاز کیا جائے کیونکہ سیاح اس کا کافی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے اس سے یہ بھی کہا ہے کہ سیاحتی مقامات اور ہوٹلوں کے ارد گرد مناسب تعداد میں اے ٹی ایم ہونے چاہئیں تاکہ سیاحوں کو آسانی سے نقد رقم مل سکے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...