کاروار: کرناٹکا اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر برخاست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th October 2017, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 7؍اکتوبر(ایس او نیوز)کرناٹکااسٹیٹ اوپن یونیورسٹی میسور سے جاری ایک اعلان کے مطابق کاروار میں یونیورسٹی کے عبوری ریجنل ڈائریکٹر کے بطور خدمات دینے والے ڈاکٹر آنند ایل جھنڈیکر کو تحقیقات کے بعد مالی بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر ان کے عہدے سے برخاست کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی بدعنوانیوں اور دیگر الزامات کی روشنی میں ریٹائرڈ جج کے ذریعے تحقیقات کروائی گئیں اور الزامات ثابت ہونے پر یونیورسٹی نے ان کو عہدے سے ہٹادیا ہے ۔ اس طرح اب یونیورسٹی کے معاملات میں ڈاکٹر آنند ایل جھنڈیکر کاکوئی عمل دخل نہیں ہے ۔

 یونیورسٹی کی طرف سے واضح کیاگیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی ان کے ساتھ اگریونیورسٹی سے متعلق کسی قسم کا معاملہ کرتا ہے اور کسی نقصان کا شکار  ہوتا ہے تو اس کے لئے یونیورسٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔