جرمنی سے افغان مہاجرین کا ایک اور گروہ ڈی پورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2018, 12:06 PM | عالمی خبریں |

برلن ،16اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی سے ڈی پورٹ کیے گئے چھیالیس مزید افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ یہ مہاجرین ایک طیارے کے ذریعے بدھ کے دن کابل ایئر پورٹ پہنچے۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کا ایک اور گروپ واپس پہنچ گیا ہے۔ جرمنی کابل حکومت کے ساتھ ایک ڈیل کے تحت ایسے مہاجرین کو افغانستان واپس روانہ کر رہا ہے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ ایسے مہاجرین اور تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ دسمبر سن دو ہزار سولہ میں شروع کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے دن کابل پہنچے والے مہاجرین کا یہ پندرہواں گروپ تھا۔ اب تک ایسے تقریبا ساڑھے تین سو افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھیجا جا چکا ہے، جو جرمنی میں پناہ کے حق دار قرار نہیں دیے گئے تھے۔

تاہم انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کی صورتحال خستہ ہے اور ان حالات میں افغان مہاجرین کو وطن واپس روانہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ طالبان کی باغی تحریک کے علاوہ اب افغانستان میں جہادی گروہ اسلامک اسٹیٹ بھی فعال ہو چکا ہے، جو گزشتہ کچھ عرصے سے کئی حملے کر چکا ہے۔افغانستان میں طالبان کے حالیہ حملوں کی وجہ سے امن کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ طالبان باغیوں نے صوبہ غزنی اور فریاب میں نئے حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

اس صورتحال میں انسانی حقوق کے کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل روک دیا جائے۔گزشتہ ماہ جرمنی سے واپس بھیجے جانے والے ایک افغان مہاجر نے خودکشی کر لی تھی۔ وہ آٹھ برس تک جرمنی میں مقیم رہا تھا تاہم قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی وجہ سے اسے زبردستی واپس افغانستان روانہ کر دیا گیا تھا۔ ایسے خدشات ہیں کہ جرمنی سے ملک بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین ملک پہنچ کر نئی مشکلات میں گھر سکتے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہیکہ افغانستان کا زیادہ تر حصہ اب بھی افراتفری اور تشدد کی زد میں ہے اور اس معاہدے کے نتیجے میں واپس بھیجے جانے والے افغان مہاجرین کی زندگیوں کو لاحق خطرات کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...