یمن میں سکیورٹی واقعات اور دھمکیوں کے بعد ریڈکراس کے 71 ملازمین کا انخلا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:45 PM | عالمی خبریں |

صنعاء 8جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی ( آئی سی آر سی) نے جنگ زدہ یمن سے اپنے عملہ کے 71 ارکان کو ان کے تحفظ کے پیش نظر واپس بلا لیا ہے۔ریڈکراس نے یمن جنگ کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے عملہ کو سکیورٹی کی ضمانت دیں تاکہ وہ اس جنگ زدہ ملک میں طبی خدمات ، زیر حراست افراد سے ملاقاتوں ، متاثرین تک صاف پانی کی بہم رسانی اور امدادی خوراک مہیا کرنے کی سر گرمیاں جاری رکھ سکے۔ریڈکراس نے جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے :’’اب ہم خطرناک رجحانات دیکھ رہے ہیں۔ ہماری موجودہ سرگرمیاں کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔حالیہ ہفتوں کے دوران میں براہِ راست دھمکیاں دی گئی ہیں، حملے کییگئے ہیں اور ہماری تنظیم کو اس تنازع میں کھینچنے کی کوشش کی گئی ہے ۔یمن میں مشن کو ماضی میں متعدد مرتبہ دھمکیاں دی گئی ہیں۔دو ماہ قبل عملہ کے ایک رکن کو ایک مسلح شخص نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔اس کے بعد تو ہم مزید کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے ہیں۔ہمارے عملہ کو تنازع کے فریقوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر یمن میں عملہ کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی کے ترجمان کے مطابق یمن میں اس وقت عملہ کے 450 ارکان کام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ حوثی شیعہ باغی ماضی میں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں اور انھوں نے آل حوبان میں اس کے ہیڈ کوارٹر کو بند کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔وہ مختلف جنگ زدہ علاقوں میں اس کی سرگرمیوں اور متاثرین تک رسائی میں بھی رکاوٹیں ڈالتے رہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔