ریاست کے بیشتر علاقوں میں ریکارڈ توڑ بارش

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th May 2017, 2:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:24/مئی(ایس او  نیوز) ساحلی کرناٹک'جنوبی دوردراز کرناٹک کے بیشترمقامات اور شمالی دور دراز کرناٹک کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ دھرمستھلا،کوٹی گھیرا،کے آر ساگر،ہوناکرے،باسارالو میں 5سنٹی میٹر منداگوڑ، ہیراکیرور،کونم پیٹ،شرنگیری،کوپابیلے ہونار،لکا والی،شراون بلگولہ،ہاؤنور میں 4سنٹی میٹر،منگلورو، بنتوال،کیراواٹی،کال بھاگی،کامارا ڈی،این آر پورہ،چکمگلور،ہولینا راسی پورہ، سرگر، بیلور،مدور،کنگل میں 3  بلتھنگڑی، دھاواڑ،شیموگہ،تالاگپا،ہوم چادا کٹے، انواتی،شکاری پور،کالاسا،جیاپورہ،اعظم پورہ، اراکل گوڑ،بیلور،میسور،سری رنگاپٹن، چنگری،تھونڈے بھاوی،ہولی یار درگا میں 2سنٹی میٹر مدی بیدرے، منگلورو اے پی،پتور، کرکالا،کنداپور،سداپور (تمام ضلع اڈوپی)،شیرالی پی ٹی او،کنداگل،لنگنا مکی ' تیاگرتی' ہاسن ' دوڈا ' ہالی میسورو ' منڈیا ' بنگلورو سٹی ' بنگلورو کے آئی اے ایل میں ایک سنٹی میٹر بارش ہوئی۔جنوبی دوردراز کرناٹک میں بعض مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ ساحلی کرناٹک اور شمالی دور دراز کرناٹک میں اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ یہ بیشتر مقامات پر بتدریج معمول سے زائد ہے۔شمالی دور دراز کرناٹک کے بعض مقامات ' ساحلی کرناٹک کے کئی مقامات 'پر یہ معمول سے زائد ہے۔ رائچور میں اعظم ترین درجہ حرارت 42.4ڈگری درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ جنوبی دور دراز کرناٹک کے تمام اضلاع میں کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔جنوبی دور دراز کرناٹک کے تمام اضلاع کے علاوہ شمالی دور دراز کرناٹک کے علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شمالی دور دراز کرناٹک کے بقیہ علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔