بہار میں سیلاب سے مزید 4ہلاکتیں ، 34.69لاکھ آبادی متاثر

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th August 2016, 8:49 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار میں گنگا سمیت دیگر ندیوں میں حالیہ آئے سیلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 4 لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی سیلاب سے 34.69لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے ۔بہار ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق حالیہ دیوں میں آئے سیلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 4اور لوگوں کی موت کے ساتھ ہی اس سے ہلاک شدگان کی تعداد اب 55ہو گئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بہار میں سیلاب سے بھوجپور اور بیگوسرائے اضلاع میں 2-2 شخص کی موت ہو گئی ہے۔حال ہی میں آئے سیلاب سے کل 55لوگوں کی موت ہو گئی ہے جن میں بھوجپور ضلع میں 15، بیگوسرائے میں 9، سمستی پور میں 8، ویشالی میں 7، سارن میں 5، لکھی سرائے اور کھگڑیا میں 3-3، بھاگلپور میں 2اور پٹنہ، بکسر ، مونگیر اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس موسم میں دو مرحلے میں اب تک آئے سیلاب سے ریاست کے کل 24اضلاع کی 68.30لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے اور اب تک کل 152لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں ۔بہار میں ان دنوں گنگا ندی کی بڑھی ہوئی آبی سطح اور تیزی سے پانی کے بہاؤ کی وجہ سے اس ندی کے کنارے آباد بکسر، بھوجپور، پٹنہ، ویشالی، سارن، بیگوسرائے، سمستی پور، لکھی سرائے، کھگڑیا، مونگیر، بھاگلپور اور کٹیہار اضلاع میں کم وبیش سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔پٹنہ، ویشالی، بھوجپور اور سارن ضلع کے ندی کے کنارے آباد علاقے سیلاب سے زیادہ متاثر ہیں۔ان 12اضلاع کی 34.69لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر ہے جن میں سے 4.97لاکھ لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے اور ان میں 2.66لاکھ لوگ حکومت کی طرف سے چلائے جا رہے 544ریلیف کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
بہار میں پھر سے آئے سیلاب سے متاثر اضلاع میں راحت اور بچاؤ آپریشن جاری ہے۔متاثرہ لوگوں کو ساحلی علاقے سے محفوظ نکال کر ریلیف کیمپوں میں لایا جا رہا ہے، جہاں ان کے لیے پکا ہوا کھانا، پینے کا پانی، عورتوں اور مردوں کے لیے الگ الگ بیت الخلائیں ، صحت کی جانچ ، ضروری ادویات، صفائی اور روشنی کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے لیے 2571کشتیاں چلائی گئی ہیں اور این ڈی آرایف اور ایس ڈی آرایف کی ٹیمیں راحت اور امدادی کاموں میں لگی ہوئی ہیں ۔مرکزی آبی کمیشن سے حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 6بجے گنگا ندی کی آبی سطح بہار کے کہلگاؤں میں اس موسم میں اپنی سب سے اونچی سطح(32.82میٹر)رہی ۔گنگا ندی کی آبی سطح آج صبح 6بجے بکسر ضلع میں 61.24میٹر، پٹنہ ضلع کے دیگھاگھاٹ میں 51.50میٹر، گاندھی گھاٹ میں 49.95میٹر،ہاتھی دہ میں 42.97میٹر، مونگیرمیں 40.03میٹر، بھاگلپور میں 34.71میٹر اور کہلگاؤں میں 32.82میٹر رہی ۔آج صبح 6بجے گنگا ندی کی آبی سطح بکسر، دیگھاگھاٹ، گاندھی گھاٹ، ہاتھی دہ، مونگیر، بھاگلپور اور کہلگاؤن میں خطرے کے نشان سے بالترتیب 92سینٹی میٹر، 105سینٹی میٹر، 135سینٹی میٹر، 120سینٹی میٹر، 70سینٹی میٹر، 103سینٹی میٹر اور 173سینٹی میٹر اوپر تھی ۔قابل ذکر ہے کہ گاندھی گھاٹ میں 1994میں سب سے زیادہ آبی سطح کا 50.27میٹر، ہاتھی دہ میں 1971میں 43.15میٹر اور کہلگاؤں میں 2003میں سب سے زیادہ آبی سطح 32.87میٹر اندازہ لگایا گیا تھا، جبکہ بھاگلپور میں 2013میں سب سے زیادہ آبی سطح 34.50میٹررہی تھی ۔آج صبح 6بجے گنگا ندی کی آبی سطح گاندھی گھاٹ، ہاتھی دہ اور کہلگاؤن میں پہلے کی سب سے زیادہ آبی سطح سے بالترتیب 32سینٹی میٹر 19سینٹی میٹر اور 5سینٹی میٹر نیچے تھی ۔اس کی آبی سطح میں کل صبح 8بجے تک گاندھی گھاٹ، ہاتھی دہ اور کل رات 10بجے کہلگاؤں میں بالترتیب 9سینٹی میٹر، 10سینٹی میٹر اور 6سینٹی میٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔آج صبح 6بجے گنگا ندی بھاگلپور میں سابقہ سب سے زیادہ آبی سطح سے 21سینٹی میٹر اوپر تھی ۔اس کی آبی سطح میں کل شام 4بجے تک 8سینٹی میٹر کمی ہونے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...