زلزلے کے جھٹکوں سے دہلا ہماچل پردیش

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th August 2016, 4:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہماچل پردیش میں آج صبح 4.6شدت کا ایک زلزلہ آیا جس کے بعد شملہ اور کلو اضلاع میں گھبراہٹ میں آئے لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کی وجہ سے کچھ پرانی عمارتوں میں دراڑیں آ گئیں، جبکہ جان و مال کے کسی بڑے نقصان کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔مقامی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے بتایا کہ زلزلہ صبح 6بج کر 46منٹ پر آیا اور اس کا مرکز کلو میں زمین کے اندر 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔انہوں نے کہا کہ بڑے زلزلے کے بعد صبح 7بج کر 5منٹ پر 4.3شدت کا اور نو بجے 4.2شدت کے دو جھٹکے بھی درج کئے گئے۔رام پور کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ نشانت ٹھاکر نے بتایا کہ جان و مال کے نقصان کی ابھی کوئی خبر نہیں ہے۔تعلیمی اداروں اور اسکولوں کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپنے گھر واپس جانے سے خوفزدہ لوگوں کو کھلے میں رہنے کے لیے خیمے مہیا کرائے گئے ہیں اور ایک اسکول کے احاطے میں ایک بڑے درخت کو گرا دیا گیا ہے جو خطرہ پیدا کر رہا تھا۔حکام نے کہا کہ کلو کے انی علاقے، کنگل اور کمارسین کی کچھ پرانی عمارتوں میں دراڑیں آ گئی ہیں۔رام پور اور کلو کے اندرونی علاقوں سے پہاڑ سے چٹان گرنے کی خبریں آئی ہیں۔جھٹکوں کے بعد لوگوں نے دفتر جانے سے گریز کیا ، زلزلے کے جھٹکے شملہ، سولن، چوپال، اور سرمور ضلع کے مختلف حصوں میں محسوس کئے گئے۔جھٹکوں نے زمین کے کھسکنے کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔کلو اور شملہ میں ضلع انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ فی الحال جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...