باغی جے ڈی ایس اراکین کو کمار سوامی کی وارننگ، میرے خاندانی معاملات میں مداخلت کریں گے تونتائج سخت ہوں گے: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th July 2017, 1:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:11/ جولائی(ایس اونیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج اپنی پارٹی کے باغی اراکین اسمبلی کو متنبہ کیا کہ ان کے یا ان کے خاندان کے ساتھ اگر کسی نے الجھنے کی کوشش کی تو نتیجہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے جنتادل (ایس) کے باغی اراکین کی طرف سے پارٹی کے لیڈر اور کمار سوامی کے بھائی ایچ ڈی ریونا کے فرزند پرجول ریونا کے بیان پر ردعمل ظاہر کئے جانے اور جنتادل (ایس) میں کمار سوامی کی وجہ سے سوٹ کیس تہذیب عام ہوجانے کی تصدیق کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ان کے اور ان کے خاندان کے معاملات میں اگر کسی نے دخل دینے کی کوشش کی یا ریونا یا پرجول ریونا کے معاملے کو اچھالنا چاہا تو اس کی قیمت بہت بھاری چکانی پڑے گی۔ اس الزام پر کہ کمار سوامی نے پچھلے راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی امیدوار بنانے کیلئے صنعت کار بی ایم فاروق سے بھاری رقم لی ہے، تردید کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں اگر دریافت کرنا ہے تو فاروق سے ہی دریافت کیا  جائے کہ انہوں نے کتنی رقم دے کر راجیہ سبھا سیٹ حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاروق کو انہوں نے پارٹی میں لے کر ایک وفادار کارکن کی طرح استعمال کیا ہے، پارٹی سے دغا کرکے باہر نکلنے والے جیب کتروں کی طرح وہ گندی سیاست کرنا نہیں جانتے۔ کمار سوامی نے کہاکہ جنتادل (ایس) باغیوں نے ان سے انتخابات کیلئے دس کروڑ روپیوں کی رقم طلب کی تھی، تاکہ راجیہ سبھا میں فاروق کے حق میں ووٹ دے سکیں، اتنی رقم کہاں سے دے سکتے ہیں، اگر اتنا دینا ہے توہمیں خود نوٹ چھاپنے پڑیں گے۔ کمار سوامی نے باغی اراکین کو چیلنج کیا کہ ان کے خلاف اگر ثبوت ہیں تو منظر عام پر لائیں وہ کسی بھی سطح کی جانچ کا سامنا کرنے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باغی اراکین میں سے کچھ لوگ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے بہت قریب ہیں، وہ لوگ اپنی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو دیں اگر سی بی آئی پر اعتبار نہیں تو امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دیں، وہ ان لوگوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...