بھٹکل میں فامکو ماربل اینڈ گرینیڈ شوروم کا خوبصورت افتتاح

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 2nd November 2018, 2:45 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: یکم نومبر (ایس او نیوز)  بھٹکل میں فامکو  ماربل اینڈ گرینیڈ شوروم کا خوبصورت افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر فامکو کے مالک محمد فواّز سکری اور عرفات عسکری نے  بتایا کہ اس نئے    شوروم میں ہندوستان کی مختلف کمپنیوں کے تیار کردہ ماربل اینڈ گرینیڈ  بالکل مناسب داموں پردستیاب ہیں، انہوں نے کہا کہ بھٹکل اور اطراف کے عوام کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے اس شوروم میں مختلف ڈیزائن اور  نت نئے ماربل اور گرینیڈ  کو رکھا گیاہے۔

شوروم کا افتتاح مولانا یونس برماور ندوی صاحب کی دعا سے ہوا۔اس موقع پر مولانا نے اپنے خطاب میں کاروبار کو شریعت کے احکام کے مطابق کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے  کہا کہ عوام زندگی کے ہر مسائل نماز، روزہ،حج وغیرہ کے لئے  علماء سے رجوع کرتے ہیں، مگر کاروبار اور تجارتی معاملات میں علماء سے کوئی صلاح نہیں لیتے،جس کی وجہ سے  انہیں  دھوکہ اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑتاہے، مولانا نے کہ  ہم اپنی زندگی بھر کی محنت سے کمائی ہوئی آمدنی زیادہ پیسوں کے لالچ میں شہر کے معتبر علماء کے منع کرنے کے باوجود فراڈ اور چور کمپنیوں پر بھروسہ کر کے اپنی زندگی بھر کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مولانا نے مزید کہا کہ ہم اپنا پیسہ اچھی چیزوں میں خرچ کریں، ہم اپنے مال اور پیسوں کو بیکار اور لایعنی چیزوں میں خرچ کرنے کے بجائے ایسی جگہ پر اور ایسے اداروں کے لئے دیں جس سے ہمیں آخرت میں بھی اجر وثواب ملے۔

اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا مقبول کوبٹے ندوی، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے سابق جنرل سکریٹری مولوی عبد الرقیب یم جے ندوی و  دیگر عمایدین شہر موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔