ریال میڈرڈ نے تیسری بار چمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2018, 12:30 PM | اسپورٹس |

میڈرڈ،27؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں لیور پول کو شکست 1-3 سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔یوکرین کے شہر کیو کے نیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے مجموعی طور پر 13ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جب کہ مخالف ٹیم لیور پول نے آخری مرتبہ 2005 میں ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے گیراتھ بیل نے 2 گول کیے جب کہ لیور پول کو میچ کے دوران اس وقت دھچکا لگا جب پہلے ہاف میں ہی اسٹار فٹبالر محمد صلاح زخمی ہونے کے بعد میدان بدر ہوئے۔محمد صلاح کے زخمی ہونے پر لیور پول کے حامی تماشائی جذباتی ہوگئے اور کئی آبدیدہ بھی دکھائی دیے۔کھیل کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے ہاف کے 50ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے کریم بیننزیمانے نے گول کیا جس کے 4 منٹ بعد ہی لیور پول کے سادیومانے نے کھیل کے 54ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا۔ریال میڈرڈ کی جانب سے گیراتھ بیل نے کھیل کے 63ویں اور 82ویں منٹ میں یکے بعدیگرے 2 گول کر کے لیول پول کی شکست کو یقینی بنایا۔مقررہ وقت کے ختم ہونے تک ریال میڈرڈ کی لیور پول پر 1-3 کی برتری برقرار رہی، ریال میڈرڈ کے جیتنے پر ٹیم کے سپورٹرز نے میدان میں ہی جشن منایا اور مخالف ٹیم کے حامی مایوس دکھائی دیے۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بچوں کوکھیل میں مکمل کوچنگ فراہم کرکے اُنہیں انٹرنیشنل سطح پر لے جانے 15 اپریل کو ہوگا بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں ہرسال  بھٹکل کی بڑی بڑی ٹیموں کے زیراہتمام  کرکٹ کے عالیشان ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہتے ہیں   اور  میچوں میں بھٹکل کے   کھلاڑیوں کے پرفارمینس اور اُن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ہر بار کھلاڑیوں اور آرگنائزرس کی تعریف کرتے ہوئے اس ...

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔