آر بی آئی اقدار اور خودمختاری کو برقرار رکھوں گا:نو منتخب گورنرشکتی کانت داس

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 10:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ریزرو بینک آف انڈیا(آربی آئی)کے نومنتخب گورنر شکتی کانت داس نے اپنے پہلے خطاب میں انسٹی ٹیوٹ کے پروفیشنلزم، اقداراعتماد اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کی کوشش کا وعدہ کیا اور بینکاری سیکٹر پر توجہ مرکوز کرنے کی بات کہی۔انہوں نے کہاکہ آربی آئی کی خدمت کا موقع ملنا انتہائی اعزاز کی بات ہے اور وہ سب کے ساتھ مل کر ہندوستانی معیشت کے مفاد میں کام کریں گے۔آربی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ میں نے عوامی علاقے کے بینکوں کے سی ای اواور منیجنگ ڈائریکٹرز کی ایک میٹنگ جمعرات کو طلب کی ہے۔بینکاری ہماری معیشت کا اہم حصہ ہے اور اس وقت کئی ایسے چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے، جن سے نمٹا جاننا ضروری ہے،بینکنگ ایسا شعبہ ہے، جس پر اب توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں ۔آپ کو بتادیں کہ ایک دن قبل شکتی داس کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کے گورنرکے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔داس 1980کے بیچ تامل ناڈو کیڈر کے آئی اے اے افسر ہیں،وہ فنانس کمیشن کے رکن رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ پیر کے روز گورنر کے طور پرارجت پٹیل نے استعفی دے دیا تھا۔شکتی داس کی شناخت ایک بیوروکریٹ کی حیثیت رکھتی ہے جس نے مرکز میں تین مختلف فنانس وزراء کے ساتھ آسانی سے کام کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...