جلد ہاتھوں میں ہوگا 200کا نوٹ، وزارت خزانہ نے آربی آئی کو نوٹ جاری کرنے کی اجازت دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 1:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حکومت نے بدھ کو ریزرو بینک آف انڈیا کو 200روپے کا نوٹ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔اس سے چھوٹی قیمت کی کرنسی نوٹوں سے دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔وزارت خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ ریزرو بینک کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات کے پیش نظر مرکزی حکومت 200روپے کا بینک نوٹ جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔نیا 200کا نوٹ جلد چلن میں آنے کی امید ہے۔ذرائع نے کہا کہ 200کا نوٹ چھاپنے کا عمل شروع ہونے سے ملک میں کرنسی کی حیثیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔گزشتہ سال نومبر میں نوٹ بندی کے اعلان کے بعد مرکزی بینک نے 500روپے کا نیا نوٹ جاری کیا تھا اور ساتھ ہی 2000روپے کا نوٹ پیش کیا تھا۔ایسا مانا جا رہا ہے کہ 200روپے کا نوٹ آنے کے بعد لوگوں کو 2000 روپے کی بڑی قیمت کی کرنسی کی وجہ سے جو دقتیں آرہی ہیں انہیں کم کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ ریزرو بینک نے 50کا نیا فلوریسنٹ بلیو نوٹ بھی پیش کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...