مرڈیشور میں ریزرو بینک آف انڈیا کے زیر اہتمام بیرونی زر مبادلہ پر طلبا کے لئے ایک روزہ ورکشاپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2018, 6:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/ جنوری (ایس اؤنیوز) مرڈیشور کے آر این ایس ریسڈینسی بیانکویٹ ہال میں 18جنوری 2018بروز جمعرات کی صبح 10بجے سے شام 4بجے تک ریزرو بینک آف انڈیا بنگلورو کے زیر اہتمام بی کام فائنل اور ڈپلو ما فائنل طلبا کے لئے ’’بیرونی زر مبادلہ ‘‘(Forex For You)کے متعلق ورکشاپ منعقد کئے جانے کی آر این ایس کے تعلیمی ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق ریزرو بینک کے زونل ڈائرکٹر شری یوجین ای کارتک ورکشاپ کی صدارت کریں گے تو سنڈیکیٹ بینک کاروار کی زونل مینجر شریمتی شئیلا اے جے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک رہیں گی۔ آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے مہمان ہونگے۔

ورکشاپ کل چار نشستوں پر مشتمل ہوگا جس میں طلبا کو بیرونی زر مبادلہ ، بیرونی ممالک میں راست سرمایہ داری ،درآمد اوربر آمد، بیرونی زر مبادلہ کی سہولیات اور آپسی گفتگو کے الگ الگ سیشن ہونگے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...