رضا مانوی: ایک مخلص استاذ۔ایک معتبر صحافی ...... آز: ڈاکٹر محمد حنیف شباب

Source:   ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ  | By Dr. Haneef Shabab | Published on 12th August 2017, 1:05 AM | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے | ساحلی خبریں |

محمد رضامانوی ! کنڑ اصحافت میں ایم آر مانوی کے طور پر معروف ایک معتبر اورسرگرم شخصیت کا نام ہے جو حق و انصاف پر مبنی صحافتی خدمات میں مصروف وارتابھارتی اور ساحل آن لائن کے قافلے میں شامل ہے۔لیکن عام اردو داں طبقے میں اور خاص کر بھٹکل کے مسلمانوں میں آپ شمس انگلش میڈیم کے انتہائی ذمہ دار اور ایک مخلص استاد کی حیثیت سے زیادہ معروف ہیں جوگزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے طلبہ کی تعلیم و تربیت کے فرائض دینے میں اپنا خونِ جگر صَرف کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔اور اسی حوالے سے آج انہیں اہل بھٹکل کی جانب سے "بیسٹ ٹیچر آف دی ایئر"کے زمرے میں" رابطہ ایوارڈ"سے سرفراز کیا گیا ہے۔

محمد رضامانوی صاحب طلبہ میں رضا سر اور اپنے صحافی دوستوں میں مانوی صاب کے طور پر بڑے ہی ہر دلعزیز ہیں۔ آپ نے پہلے سوشیالوجی میں ایم اے کیا۔ جس کے بعد آپ منصورہ میں جماعت اسلامی کی درسگاہ میں ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پھر 1997میں بھٹکل میں آپ شمس انگلش میڈیم اسکول بھٹکل سے وابستہ ہوئے۔ اس دوران آپ نے کنڑا میں ایم اے کیا ۔ اس کے علاوہ ڈپلومہ ان جرنلزم کے ساتھ آپ نے بی ایڈ کا کورس بھی مکمل کیا۔

طالب علمی کے زمانے سے ہی فکری طور پرآپ عملاً تحریک اسلامی سے وابستہ رہے ہیں اور اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کے اسٹیٹ سکریٹری کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔اب آپ جماعت اسلامی کے رکن کی حیثیت سے تحریکی محاذ پر دینی وملّی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اساتذہ کی فکری اور مقصدی تربیت کے لئے قائم تحریک اسلامی کی ایک اور ونگ "آل انڈیا اسلامک ٹیچرزایسوسی ایشن"کے سابق ضلعی صدر رہے ہیں اور فی الحال اس کے پریس اینڈ پبلسٹی شعبے کے سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

رضا مانوی صاحب نے نامہ نگاری کے علاوہ کنڑا کے بہت ہی اچھے مضمون نگار اور شاعراور کنڑا اسپیکر کی حیثیت سے بھی اپنی پہچان بنائی ہے۔آپ ایک خوددار،غیرت مند اور قوم وملت کا درد رکھنے والے بے لوث خدمت گار ہیں۔ شمس اسکول میں ان کے زیر سایہ تربیت پانے والے سینکڑوں طلبہ آج زندگی کے اہم مراحل طے کرنے بعد بلند مقامات پر پہنچ گئے ہیں اوراپنے استاد رضا سرکی خدمات کا اعتراف اور ستائش کرتے نظر آتے ہیں۔طلبہ کے علاوہ شمس کے اسٹاف اور منیجمنٹ میں رضا صاحب کا بڑا احترام اور مقام پایا جاتا ہے۔ گزشتہ سال2016میں شمس اسکول کی طرف سے محترم رضا صاحب کو ان کی تعلیمی خدمات کے لئے "صدیق جعفری ایوارڈ"سے نوازا گیا تھا۔

رضاصاحب کنڑا صحافت کے مورچے پر فرقہ پرست اور سنگھی زعفرانی صحافت کے مقابلے میں قوم وملت کے کاذ کو فروغ دینے اور جہاں بھی ضرورت محسوس ہو اس کے دفاع کے لئے بڑے بے باک انداز میں آگے بڑھتے ہیں۔خاص کر سوشیل میڈیا میں جہاں کسی کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کی کوشش ان کے سامنے آتی ہے ، وہ فوری طور پر اپنے مدلل بیان اور مؤثر جواب کے ذریعے ظالموں اور تنگ نظروں کے سامنے بڑی حوصلہ مندی سے حق گوئی کا مجاہدانہ کردار ادا کرجاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جہاں حق پرستوں کی صفوں میں رضاصاحب کو چاہنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے، وہاں جھوٹ اور بے کرداری کا مظاہرہ کرنے والے زعفرانی ٹولے میں ان کے دشمنوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔جس سے ان پرندؔ افاضلی کا یہ شعر بڑی حد تک صادق آتا ہے:
اس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھا ہوگا
                                                     وہ بھی میری ہی طرح شہر میں تنہا ہوگا

تعلیم و تدریس کے سفر میں ایک ساتھی اور دوست کی حیثیت سے میں نے رضا صاحب کو کافی قریب سے دیکھا ہے۔ میری بہت سی تلخ و شیریں یادیں ان کے ساتھ وابستہ ہیں۔آپ نے ذاتی طور پر زندگی کے نشیب وفراز سے گزرتے ہوئے مشکل اورکٹھن حالات کا مقابلہ بڑے صبر واستقامت سے کیا ہے۔ اپنے تحریکی مقصد کے ساتھ پوری لگن اور جذباتی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ قناعت اور صبر وتحمل کے ساتھ زندگی جینا ان کا وصف خاص ہے۔ 

رابطہ ایوارڈ کی تفویض پر میں محمدرضا مانوی صاحب کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ انہیں مزید سرفرازی اورسرخ روئی سے نوازے۔خالص رضائے الٰہی کے حصول کی نیت سے کار زارِحیات میں ہمیشہ سرگرم رہنے مزید توفیق اور استطاعت عطارفرمائے۔ قوم و ملت کی مخلصانہ تعمیری خدمات کامزید حوصلہ اور مواقع نصیب فرمائے۔اور انہیں ہر شرسے ہمیشہ محفوظ و مامون رکھے۔ آمین 

ایک نظر اس پر بھی

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔