کیوبا کی صدارت راؤل کاسترو سے ڈیاز کانیل کو منتقل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 1:43 PM | عالمی خبریں |

برلن20 اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)بحیرہ کریبیین کی جزیرہ ریاست کیوبا میں کاسترو خاندان سے باہر نیا صدر منتخب ہو گیا ہے۔ اس انتخاب کے بعد راؤل کاسترو نے منصب صدارت کو چھوڑ دیا ہے۔کیوبا کی اسمبلی نے صدر راؤل کاسترو کے جانشین کے کے طور میگوئل ڈیاز کانیل کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ وہ صدارت کے منصب کے لیے واحد امیدوار تھے اور اْنہیں خفیہ ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ ساٹھ برسوں بعد کیوبا پر کاسترو خاندان سے باہر کا کوئی فرد صدر کے منصب پر فائز ہوا ہے۔کیوبن پارلیمنٹ کے 604 میں سے 603 اراکین نے ڈیاز کانیل کے حق میں ووٹ ڈالا۔ انتخاب کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد ملکی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے نئے صدر میگوئیل ڈیاز کانیل نے واضح کیا کہ وہ بدستور انقلاب کے عمل کو آگے بڑھائیں گے اور انقلاب کے علم کو بلند رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ملک کے اندر سماجی و اقتصادی تبدیلیاں ضرور لائیں گے لیکن سب کچھ انقلاب کی روشنی میں کیا جائے گا۔ نئے صدر نے راؤل کاسترو کو انقلاب کا رہنما بھی قرار دیا۔اس انتخاب کے بعد چھیاسی سالہ راؤل کاسترو منصبِ صدارت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب وہ کیوبا کی حکمران اور طاقتور کمیونسٹ پارٹی کے بدستور سربراہ رہیں گے۔ راؤل کاسترو نے کیوبا کی صدارت سن 2006 میں سنبھالی تھی۔ انقلابی لیڈر فیڈل کاسترو کیوبا پر سن 1959 سے لے کر سن 2006 تک حکمران رہے تھے۔ فیڈل کاسترو منصب صدارت چھوڑنے کے آٹھ برس بعد نوے برس کی عمر میں رحلت پا گئے تھے۔کیوبن پارلیمنٹ میں میگوئیل ڈیاز کانیل اور راؤل کاسترو شرکت کے لیے آتے ہوئیڈیاز کانیل کی کامیابی کا اعلان نیشنل الیکٹورل کمیشن کی جانب سے بھی کر دیا گیا ہے۔ وہ سن 2013 سے موجودہ صدر راؤل کاسترو کے اول نائب صدر تھے۔ اٹھاون سالہ ڈیاز کانیل کمیونسٹ پارٹی کیوبا کے پولٹ بیورو کے رکن بھی ہیں۔ اسی انتخاب کے دوران پارلیمنٹ نے فرسٹ نائب صدر کے طور پر سلواڈور والدیز میسا کو منتخب کیا ہے۔ کیوبا کی وسیع اختیار کی حامل انتہائی اہم کمیٹی کونسل آف اسٹیٹ کے پانچ نائب صدر ہوتے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ کیوبا کی نیشنل اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس بدھ اٹھارہ سمتبر کو شروع ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...