’رتھ یاترا‘ روکنے والے کچلے جائیں گے: بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th November 2018, 10:56 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ :10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے مغربی بنگال یونٹ کے ایک سینئر خاتون لیڈر نے ہفتہ کو کہا کہ وہ لوگ جو ریاست میں پارٹی کی مقررہ’’رتھ یاترا‘‘ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ’’ رتھ‘‘ کے پہیوں کے نیچے کچلے جائیں گے۔ ریاست کی خاتون مورچہ صدر لاکٹ چٹرجی نے بھی کہا کہ یہ ’’یاترا ‘‘ریاست میں ’’جمہوریت ‘‘کی بحالی کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔ وہ مالدہ ضلع میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہی تھیں۔ غور طلب ہے کہ بی جے پی صدر امت شاہ ان تین ’’رتھ یاتراؤں ‘‘کا آغاز کریں گے ۔ ریاست کی تمام 42 لوک سبھا سیٹوں پر محیط یہ ’’یاترا‘‘ پانچ، سات اور نو دسمبر کو ہوں گی۔’’یاترا ‘‘کے اختتام پر پارٹی کولکاتہ میں ایک وسیع ریلی منعقد کرے گی جس کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کرنے کا امکان ہے۔ چٹرجی نے کہا کہ رتھ یاترا کا بنیادی مقصد مغربی بنگال میں جمہوریت کی بحالی ہے۔ ہم نے اسے پہلے بھی کہا ہے کہ ’’رتھ یاتراو‘‘ کو روکنے کی کوشش کرنے والے والوں کے سر رتھ کے پہیوں کے نیچے کچلے جائیں گے۔ چٹرجی کے اس بیان کی ریاست میں حکمران ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی نے یہ کہتے ہوئے مذمت کی ہے کہ بی جے پی لیڈر اکسانے والے بیان دے کر ریاست میں نقض امن اورعدم استحکام کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا بنیادی مقصد بنگال میں اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے؛ اس لیے وہ اشتعال انگیز بیان دے رہے ہیں لیکن بنگال کے لوگ بی جے پی کی تقسیم سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...