افغانستان کی بنگلہ دیش پر 3۔0 سے کلین سوئپ مشفق الرحیم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈاورافغانستان کے راشد کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:21 PM | اسپورٹس |

دہرہ دون، 8 جون (یو این آئی) لیگ اسپنر راشد خان کے آخری بہترین اوور سے افغانستان نے تیسرے اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ میں جمعرات کی رات ایک رن سے دلچسپ جیت حاصل کر کے بنگلہ دیش کو 3۔0 سے کلین سوئپ کر دیا۔افغانستان نے چھ وکٹ پر 145 رن کا مشکل اسکور بنانے کے بعد بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ پر 144 رن پر روک دیا۔بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت کے لئے نو رن چاہئے تھے لیکن راشد نے بنگلہ دیش کے منصوبوں کو پورا نہیں ہونے دیا۔میچ 18 اوور تک مکمل طور پرافغانستان کی جھولی میں تھا لیکن مشفق الرحیم نے 19ویں اوور میں کریم جنت کی گیندوں پر پانچ چوکے جڑے اور میچ کو دلچسپ بنا دیا۔راشد نے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر مشفق کو آؤٹ کر دیا جبکہ محموداللہ میچ کو ٹائی کرنے کی کوشش میں آخری گیند پر رن آؤٹ ہو گئے ۔محموداللہ نے 38 گیندوں پر 45 رن اور مشفق نے 37 گیندوں پر 46 رن بنائے ۔راشد نے 24 رن دے کر ایک وکٹ لیا جبکہ مجیب الرحمن نے 25 رن پر ایک وکٹ اور کریم نے 44 رن پر ایک وکٹ لیا۔بنگلہ دیش کے تین بلے باز رن آؤٹ ہوئے ۔اس سے پہلے افغانستان کی اننگز میں محمد شہزاد نے 26، کپتان اصغر استنک زئی نے 27، سمیع اللہ شینواري نے ناٹ آؤٹ 33 اور عثمان غنی نے 19 رن بنائے ۔مشفق الرحیم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا جبکہ افغانستان کے راشد کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے نظم السلام اور ابو زید نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 6 وکٹ پر 144رن ہی بنا سکی، مشفق الرحیم نے 46 اور محمود اللہ نے 45رنبنائے ۔ایک رن کی فتح کے ساتھ افغانستان نے سیریز میں اپنا پہلا وائٹ واش بھی مکمل کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گروسدھیندرا کالج بھٹکل اور جے جی کالج ہبلی نے جیتا کرناٹکا یونیورسٹی شٹل بیڈمنٹن زونل چمپئین کا خطاب؛ بھٹکل انجمن کو سوم مقام

یہاں انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے زیراہتمام روٹری کلب میں منعقدہ دو روزہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ سے ملحق کالجوں کے درمیان مردوں اور عورتوں کے زونل لیول شٹل بیڈمینٹن ٹورنامنٹ میں  شری گرو سدھیندرا کالج بھٹکل اور جے جی کالج  ہبلی نے زبردست پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بالترتیب ...

ہبلی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل ٹیم کی زبردست کامیابی؛ ٹیم کی بھٹکل آمد پر شاندار استقبال

کرناٹکااسٹیٹ  کرکٹ اسوسی ایشن (KSCA) کے زیر اہتمام ہبلی میں منعقدہ چوتھے  زونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل سی سی نے  زبردست  جیت حاصل کی ہے، اس جیت  کے ساتھ ہی بھٹکل کے کرکٹ  کھلاڑی کامیابی کے پہلے زینہ  کو پارکرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ جیت  حاصل کرنے کے بعد جب ٹیم بھٹکل ...

پانچویں ونڈے میں شاندار جیت کے ساتھ ہندوستان کا سیریز پر 1-4 سے قبضہ

مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹی رائیڈو کی 90 رن کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (45 رن اور دو وکٹ) کی بہترین آل راونڈر کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں آج 35 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 رنوں سے شکست دی

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں  کپتان ڈیوڈ ملر کی طوفانی اننگز اور اس کے بعد آخری اوورس میں گیند بازوں کی اچھی گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو7 رنوں سے شکست دی ۔ ساتھ ہی ساتھ جنوبی افریقہ نے ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ نوائط پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈی وی ایس یونائٹیڈ کی شاندار جیت؛ الکریمی چیلنجرس کو فائنل میں شکست

دبئی کے قریب عجمان کے  ایڈن گارڈن میدان میں منعقدہ ایز ٹیکس نوائط پرئمیر لیگ (این پی ایل)  کرکٹ کا پہلا ٹورنامنٹ  ڈی وی ایس یونائیٹید نے جیت لیا، جس کے ساتھ ہی  پانچ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔