رشی کمار شکلانے سی بی آئی ڈائریکٹر کاعہدہ سنبھالا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th February 2019, 8:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی کے نئے مقرر ڈائریکٹررشی کمار شکلا نے پیر کو تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کے طور پرحلف لے لیا۔انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس)کے 1983بیچ کے افسر شکلا ایسے وقت میں سی بی آئی کا عہدہ سنبھال رہے ہیں جب ایجنسی اور کولکاتہ پولیس کے درمیان تنازعہ سیاسی شکل اختیار کر چکا ہے اور مرکز اور مغربی بنگال حکومتیں ایک دوسرے کے سامنے کھڑی ہیں۔سی بی آئی کے ترجمان نیتن واکنکر نے کہا کہ آئی پی ایس آر کے شکلا نے پیر کو صبح سی بی آئی ڈائریکٹر کے طور پرحلف لے لیا۔ایجنسی کے کام میں استحکام آنے امکان امکان ،کیوں کہ وہ مدھیہ پردیش پولیس ڈی جی پی اور انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے تجربہ کار افسر رہ چکے ہیں۔ایجنسی پہلے سے ہی پونجی گھوٹالے کے معاملات میں مغرب بنگال حکومت کی کارروائی کو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرچکی ہے۔سی بی آئی کے عبوری سربراہ ایم ناگیشور راؤ کی صورت حال کچھ عجیب ہو گئی اور وہ مغربی بنگال پولیس کی کاروائی کا فوری طور پر جواب نہیں دے سکے۔مغربی بنگال میں نہ صرف سی بی آئی ٹیم کو حراست میں رکھا گیا تھا، بلکہ سٹی جھیل کے سی جی اوکیمپس میں واقع ایجنسی آفس کا محاصرہ بھی کیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...