نشہ آور اشیاء پلا کر دو خواتین کے ساتھ عصمت دری
نوئیڈا،03؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے تھانہ دادری علاقے میں نشہ آور اشیاء پلا کر دو خواتین کے ساتھ آبروریزی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔تھانہ دادری کے انچارج انسپکٹر رام سین سنگھ نے پیر کو بتایا کہ دادری کے محلہ میواتیان کی رہنے والی ایک خاتون نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ایک شخص نے گزشتہ 20 اکتوبر کو نشہ آور اشیاء کھلا کر اس کے ساتھ عصمت دری کی اور اس کا فحش ویڈیوز بنا یا۔ خاتون کا الزام ہے کہ فحش ویڈیوز کو لے کر اسے بلیک میل کیا اور کئی بار اس سے عصمت دری کی۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کر پولیس نے آج اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور خاتون نے تھانہ دادری میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ 28 نومبر کو ایک شخص اور اس کے دو ساتھیوں نے اس سافٹ ڈرنکس میں نشہ آور اشیاء ملاکر پلایا اور پھر اس سے عصمت دری کی۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔خاتون کو طبی جانچ کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔