مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، بڑھتی مہنگائی اورچینی فوجیوں کی مبینہ دراندازی پرسررندیپ جیوالا نے آئینہ دکھایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 8:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،16؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور ہندوستانی سرحد کے اندر چینی فوجیوں کے مبینہ تجاوز کو لے کر منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا اور دعوی کیا کہ اب اس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کر کہاکہ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی ہر روز بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان ہے۔مہنگائی عروج پر ہے، بچت مسلسل گھٹتی جارہی ہے، عوام پریشان ہے، ہر طبقے کو نقصان پہنچاہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اچھے دن کا خواب دکھا، مودی جی نے عوام کو ٹھگا۔7 ماہ کی بات ہے۔الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔اروناچل پردیش میں چینی فوجیوں کے خیمے گاڑنے سے متعلق خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے سرجیوالا نے کہا کہ اروناچل میں چینی فوج نے خیمے نصب کیے، لداخ میں ہیلی کاپٹر گھسا۔مودی جی نے 2014 میں اسے انتخابی ایشو بنایا تھا، وعدہ کیا تھا لال آنکھ دکھائیں گے، پچھلی حکومتوں کی تنقید کی تھی۔اب خاموش تماشائی بنے 53 مہینوں سے اقتدار پر قابض ہیں۔ایک لفظ بھی نہیں نکلا منہ سے؟ 56 انچ کا کیا ہوا؟

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...