مودی راج میں آرایس ایس کی اسٹوڈنٹ یونٹ اے بی وی پی کی غنڈہ گری عروج پر; پولیس نے بے رحمی سے کیا لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2017, 9:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مودی راج میں آر ایس ایس کی اسٹوڈینٹ یونٹ اے بی وی پی کی غنڈہ گردی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ  دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)کے رامجس کالج میں پیش آیا جب اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنان نے جے این یو اسٹوڈینٹس عمر خالد اور شہلا راشد کو دعوت دینے پر ہنگامہ آرائی شروع کردی، الزام لگایا گیا ہے کہ اس موقع پر پولس نے اے بی وی پی کے کارکنان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی، مگر اس کی مخالفت میں جب لیفٹ سے منسلک طلبہ نے رامجس کالج کے باہر بدھ کو مظاہرہ کیا تو پولس نے زبردست لاٹھی چارج کرتے ہوئے  کئی طلبہ کو زخمی کردیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق خالد اور شہلاراشد رامجس  کالج میں ایک سیمینار میں حصہ لینے کے لئے  پہنچے والے تھے۔مگر اے بی وی پی کے شرپسندطلبہ کے احتجاج کے بعد ان کی شرکت کو منسوخ کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق منگل کو منعقدہ  رامجس کالج میں سیمینار ”دی کلچر آف پروٹیسٹ“ میں جے این یو اسٹوڈنٹ عمر خالد کو بھی بطور اسپیکر پہنچنا تھا۔عمر خالد کو لٹریری سوسائٹی کی جانب سے بلایاگیا تھا۔عمر کو اپنی پی ایچ ڈی کے ایک موضوع پر بولنا تھا جو بستر کے قبائلی علاقے پر ہے،مگر عمرخالد کے پہنچنے سے پہلے ہی اے بی وی پی کے کارکنان اور ڈوسو کے شرپسند طالب علموں نے احتجاج شروع کر دیا اور سیمینار ہال میں گھس کر نعرے بازی کرنے لگے۔ڈوسو صدر امت تنور کا کہنا ہے کہ ملک مخالف نعرے لگانے والوں کو دہلی یونیورسٹی  میں بولنے نہیں دیا جا سکتا۔وہیں معاملے پر اے بی وی پی کے لیڈر اور سابق جوائنٹ سیکریٹری چھتر پال یادو نے بدھ کو کہا کہ عمر خالد ملک مخالف نعرے لگانے کا ملزم ہے۔ایسے لوگوں کو یونیورسٹی میں بلا کر یہاں کا ماحول بگاڑنے کا کام کیا جا رہا ہے جو اے بی وی پی کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کرے گا۔چھتر پال نے کہاکہ عمر خالد کی مخالفت سے بوکھلائے طالب علم اب بھی”آزادی،آزادی“ کے نعرے لگا رہے ہیں،اب آپ اسی سے اس ذہنیت کو سمجھ سکتے ہیں۔

دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج کے باہر اے بی وی پی کی مخالفت میں لیفٹ سے منسلک طلبہ نے بدھ کو مظاہرہ کیا۔اس دوران تحریک کررہے طلبہ”اے بی وی پی مردہ باد اور ”آزادی-آزادی“کے نعرے لگاتے رہے۔ان طلبہ کے پرامن مظاہرے کو روکنے کے لئے پولیس کو بلایا گیا اورپولیس نے بلااشتعال طلبہ و طالبات پرزبردست لاٹھی چارج کیا۔قابل ذکر ہے کہ دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم عمر خالد اور اسٹوڈنٹ لیڈر شیہلا راشد کو بلانے کی دعوت منسوخ کر دی تھی۔وہ یہاں ”کلچر آف پروٹیسٹ“نام سے دو دن کے سیمینار سے خطاب کرنے کے لئے آنے والے تھے۔اس کا انعقاد ورڈکرافٹ نے کیا تھا جو کہ رامجس کالج کی لٹریری سوسائٹی ہے۔اس مسئلے پر ڈی یو کی ٹیچر ڈاکٹر رادھکا مینن کا کہنا ہے کہ اے بی وی پی یا کسی بھی طالب علموں کی تنظیم کی طرف سے کسی سازش یا پروگرام کی مخالفت کرنا غیرجمہوری کام ہے،ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں کسی بھی معاملے پر بحث ہونی چاہئے مگر کسی بھی پروگرام کو بند کرنا بالکل بھی منصفانہ نہیں ہے،حالانکہ جے این یو کے بعد ڈی یو میں ہوا یہ معاملہ اب جلد ٹھنڈا  ہوتا  نظرنہیں آرہا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...