بابا رام دیو کی کمپنی کو جھٹکا، پتنجلی آیوروید کو لگ سکتا ہے کروڑوں کا چونا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th April 2017, 2:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:24/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوگا گرو بابا رام دیو کی پتنجلی آیور وید کمپنی کو ہندوستانی فوجی فورسز کے رٹیلنگ پلیٹ فارم کینٹین اسٹورس ڈپارٹمنٹ (سی ایس ڈی)نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔پتنجلی کی طرف سے تیار کردہ آملہ جوس کے خراب معیار کی وجہ سے اس پر ملک کے تمام کینٹنوں میں پابندی لگادی گئی ہے، اب آملہ جوس کی فروخت آرمی کینٹین میں نہیں ہوگی۔غورطلب ہے کہ سی ایس ڈی کی شروعات 1948میں ہوئی تھی، اس کا انتظام وزارت دفاع کے ذمہ ہے، اس کے تحت 3901کینٹین اور 34ڈپو ہیں۔انگریزی اخبار ’دی اکنامکس ٹائمز‘کی خبر کے مطابق،سی ایس ڈی نے تمام ڈپو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ موجودہ اسٹاک کے لیے ایک ڈیبٹ نوٹ بنائیں تاکہ اسے لوٹایا جا سکے۔سی ایس ڈی نے 3/اپریل 2017کو یہ خط لکھاہے۔غورطلب ہے کہ بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی آیور وید نے کھانے کی کئی مصنوعات بازار میں اتاردی تھی، جن میں آملہ جوس بھی شامل تھا۔اس معاملہ میں سی ایس ڈی کے دو حکام نے بتایا کہ اس آملہ جوس کی جانچ کولکا تہ کی سینٹرل فوڈ لیبارٹری میں کی گئی تھی، تحقیقات میں اس کو استعمال کے لیے ٹھیک نہیں پایا گیا۔پتنجلی نے آرمی کی تمام کینٹنوں سے آملہ جوس کو واپس لے لیا ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے،جب پتنجلی آیور ویداپنے فوڈپروڈکٹ کے معیار کے دعووں کو لے کر رگیولیٹرس کے ساتھ تنازعات میں گھری ہے،اس سے پہلے بغیر لائسنس کے نوڈلس اور پاستا فروخت کرنے کے لیے بھی اس کی تنقید کی گئی تھی، اس وقت ایف ایس ایس اے آئی نے مرکزی لائسنسنگ اتھارٹی کو ہدایت دی تھی کہ وہ پتنجلی کو اس کے کھانے میں استعمال ہونے والے تیل کے برانڈ کے اشتہار کو لے کر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...