بھٹکل:پولس کے نہایت سخت بندوبست کے درمیان رام چندر نائک کا انتم سنسکار: ڈی سی،ایس پی اور کئی مسلمانوں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2017, 9:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:16/ستمبر (ایس اؤنیوز)بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی کے دوران مشتعل ہوکر خود سوزی کی کوشش کرنے کے بعد منی پال اسپتال میں علاج کارگر نہ ہونے سے ہلا ک ہونے والے آسارکیری کے مکین رام چندر ناگپا نائک کا سیکڑوں پولس  سکیورٹی انتظامات کے درمیان گھروالوں ، رشتہ داروں سمیت کئی مسلمانوں کی موجودگی میں  بندرروڈ کے شمشان میں اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

خیال رہے کہ رام چندرا کی خود سوزی سے اس کے جسم کا زائد حصہ جل گیا تھا جس  کی وجہ سے منی اسپتال کے ڈاکٹروں نے باحیات رہنے کے متعلق کوئی بھروسہ نہیں دے رہے تھے ، البتہ وہ  یہی کہ رہے تھےکہ تین چار دنوں میں علاج کا اگر اثر ہوتاہے تو اگلے دنوں میں صحت یابی کی امید ہے ، جمعہ کی دیر رات ہی رام چندر نائک کی سانس رک جانے سے ڈاکٹروں کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ صبح 15-08کوبھٹکل کے آسارکیری میں واقع اس کے گھر نعش پہنچی ۔

اس موقع پر گھرپرجمع لوگوں نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ مہلوک کے گھر پہنچ کر خاندان والوں کو معاوضہ ادا کیا جائے، ورنہ نعش کو بلدیہ کے سامنے لے جاکر احتجاج کیا جائے گا۔

عوام نے بھی اس موقع پر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکولس سے کہا کہ دکانوں سے بے دخل کرنے کے نتیجے میں دکاندار سڑکوں پر آگئے ہیں۔

حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول مہلوک کے گھر پہنچ کر گھر والوں کے ساتھ تعزیت کی اور ایک ہفتہ کے اندر معاوضہ کے لئے حکومت کو رپورٹ ارسال کرنے کا تیقن دیا۔

صبح  قریب-10بجے لوگ نعش کو لے کر گھرسے نکلے ، روٹ کو لے کر پولس اور لوگوں کے درمیان کچھ دیر کے لئے دھکے بازی ہوئی اور کچھ لوگوں نے پولس کو دھکہ دیتے ہوئے آگے بڑھنا شروع کیا۔ پولس کو بھی مجبوری میں اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے عوام کے ساتھ چلنا پڑا ۔

لاش کو آسارکیری سے سلطان اسٹریٹ والے راستے سے باہر نکالتے ہوئے اولڈ بس اسٹانڈسے ہوتے ہوئے بندرروڈ پر واقع شمشان  گھاٹ لے جایا گیا جہاں مذہبی رسومات کے ساتھ انتم سنسکار کیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، نچل مکی مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک، ڈی بی نائک، آٹو یونین کے صدر وینکٹیش نائک، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، بی جے پی صدر راجیش نائک، بی جے پی لیڈران گوند نائک، کرشنا نائک، سنیل بی نائک، دنیش نائک، روی نائک سمیت کئی مسلم لوگ بھی  موجود  تھے۔

منی پال اسپتال سے بھٹکل لانے سے لے کر انتم سنسکار ہونے تک شہر بھر میں پولس کا نہایت سخت بندوبست کیا گیا تھا۔ ضلع پولس ایس پی ونایک پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی ونایک بیاکوڑ، ڈی وائی ایس پی پرمود راؤ، ڈی وائی ایس پی شیوکمار، سی پی آئی سریش نایک، سی پی آئی گوپال کرشنا نایک، سی پی آئی شری کانت وغیرہ  پولس سکیورٹی کی نگرانی کررہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔