ملک میں روڈ ٹرانسپورٹ بس سرویس کو اہمیت دے کر ٹریفک کا مسئلہ حل کیاجاسکتاہے:رام لنگاریڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2017, 10:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:17/ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر داخلہ رام لنگاریڈی نے بلا راست مرکزی حکومت کی بلیٹ ٹرین اسکیم کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں روڈ ٹرانسپورٹ بس سرویس کو اہمیت دی گئی تو ٹریفک کا مسئلہ حل کیاجاسکتاہے۔ یہاں کے کوئمپو ہال میں کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آرٹی سی) ملازمین کریڈٹ کو آپریٹیو ادارہ کے زیر اہتمام ایس ایس ایل سی تا اعلیٰ تعلیم سطح میں 60؍فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کے لئے منعقد پرتیبھا پرسکار پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے رام لنگاریڈی نے کہاکہ میٹرو سمیت دیگر اسکیموں کے لئے ہزاروں کروڑ روپئے خرچ کرنے کے باوجود ٹریفک کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ لیکن اگر ملک بھر میں روڈ ٹرانسپورٹ بس سرویس کو اہمیت دی گئی تو مسئلہ حل ہوسکتاہے۔ مسٹر رام لنگا ریڈی نے کہاکہ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے خلاف الزامات اور نکتہ چینی کرنے والے پہلے بیرونی ریاستوں کے ٹرانسپورٹ نظام کا جائزہ لیں۔ جبکہ کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آرٹی سی) اور بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے بے شمار ایوارڈ حاصل کرکے ملک میں مثال قائم کی ہے۔ مسٹر ریڈی نے کہاکہ جس وقت ٹرانسپورٹ محکمہ کا قلمدان ان کے پاس موجود تھا کسی بھی شکایت کے بغیر انہوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی تھی۔ انہوں نے 40؍نئے ڈپوؤں، 70؍نئے بس اسٹینڈز سمیت کئی نئے پروگرامس شروع کرتے ہوئے اس میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست کے ہر دیہات میں سرکاری بس کی سہولت فراہم کرتے ہوئے یہاں مقیم افراد کو شہروں تک پہنچنے کے لئے سرکاری بسوں کی سرویس کو یقینی بنایا۔ انہوں نے بتایاکہ چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں میں نئی بسوں کو شامل کرتے ہوئے مسافروں کو آرام دہ سفر مہیا کرنے کے مقصد سے جدید سہولتوں سے آراستہ بسوں کو بھی شامل کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشن نقصان میں چلنے کے باوجود حکومت نے یہاں خدمت انجام دے رہے ملازمین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے میں کبھی منہ نہیں موڑا۔ وزیر داخلہ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے اعلیٰ نمبر حاصل کریں۔ انہوں نے بتایاکہ شہر میں ہزاروں کروڑ روپئے خرچ کرکے میٹرو ریل سرویس شروع کی گئی ہے۔ اس کے باوجود ٹریفک اژدھام کا مسئلہ حل نہیں ہوپایاہے۔ ہرکوئی بس کے ذریعہ ہی اپنی منزل تک پہنچنے کی کوشش کررہاہے۔ ان تمام باتوں کو مد نظر رکھ کر روڈ ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لئے افزود فنڈ جاری کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ساتھ ہی روڈ ٹرانسپورٹ کے تعلق سے عوام میں بیداری لانے کی بھی ہرممکنہ کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ کے ایس آرٹی سی مسافروں کی سہولت کے لئے جو خدمت انجام دیتے آرہاہے اس سے ملک میں وہ اپنامقام حاصل کرچکاہے۔ اس موقع پر کے ایس آرٹی سی کے چیرمین گووند پجار نے کہاکہ سماج سے انسانیت ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بچوں کی صحیح پرورش میں والدین اپنی بے توجہی دکھارہے ہیں اور والدین کو اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں ایک اچھا شہری اور اچھا خدمت گار بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ والدین بچوں کو جائیداد نہ سمجھیں بلکہ ان کی صحیح تربیت اور انہیں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اپنی دلچسپی دکھائیں۔ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہاکہ والدین اپنی لڑکیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ ایچ ایم ریونا نے بہترین نمبر حاصل کئے محکمہ ٹرانسپورٹ ملازمین کے بچوں کو مبارکباد پیش کی اور مزید اعلیٰ نمبر حاصل کرنے کی امید کی۔ اس موقع پر کے ایس آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر ایس آر اوماشنکر، آل کرناٹک کے ایس آرٹی سی ایمپلائز فیڈریشن کے صدر پروفیسر ایس شرما سمیت دیگر احباب موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔