بی سی سی آئی سے دراوڈ اور ظہیر خان کی کھلے عام توہین نامناسب: گوہا اسپورٹ کو چنگ عملہ کی تقرری معاملہ پر روی شاستری کمیٹی سے ملیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 3:54 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی:16جولائی(پی ٹی آئی /یو این آئی)ٹیم انڈیا کے سابق عظیم کھلاڑی انل کمبلے ،راہل دراوڈ اور ظہیر خان کی حالیہ تقرریوں پر اچانک فیصلہ بدل دےئے جانے پر بی سی سی آئی کے سابق رکن رام چندرا گوہا نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے آج ایک اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ٹیم انڈیا کے چیف کوچ عہدہ پر فائز انل کمبلے کو دوسری میعاد کیلئے تقرر نہ کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے انتہائی برا سلوک کیا ہے۔ علاوہ ازیں سابق تیز گیند باز ظہیر خان کوبولنگ کوچ اور راہل دراوڈ کو بلے بازی کوچ مقرر کرنے کے بعد ان کی تقرریوں کو صرف سفارشات بنا کر بی سی سی آئی نے سابق کھلاڑیوں کی کھلی توہین کی ہے۔ انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ پیغام میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقرریوں کے بعد صرف سفارشات کہنا سابق عظیم کھلاڑیوں کی عوامی سطح پرجو توہین ہورہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف کوچ روی شاستری اسپورٹ کوچنگ عملہ کیس کے حل کے لئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے قائم چار رکنی کمیٹی سے منگل کو ملاقات کریں گے ۔بی سی سی آئی نے حال ہی میں ٹیم انڈیا کے سابق ڈائریکٹر روی شاستری کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کو بولنگ کوچ اور سابق بلے باز راہل دراوڑ کو غیر ملکی دوروں کے لئے بلے بازی مشیر مقرر کیا تھا۔لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ شاستری نے ا سپورٹ عملے میں دراوڑ اور ظہیر کی تقرریوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے کیونکہ وہ خود ہی اپنا اسپورٹ اسٹاف منتخب کرنا چاہتے ہیں۔میڈیا خبروں میں کہا گیا ہے کہ شاستری اتوار کو امریکہ سے ہندوستان پہنچیں گے اور وہ منگل کو کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے ۔ شاستری کی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران بہت سے سوالات کے جواب ملنے کا امکان ہے ۔سب سے پہلا سوال تو یہی ہے کہ کیا ظہیر اپنا کردار نبھانے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ کیا شاستری صرف ضرورت کے مطابق ظہیر کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی بحث ہونے کا امکان ہے کہ پہلے ہی ہندوستان اے اور انڈر 19کی ٹیم کوچنگ کا ذمہ سنبھال رہے دراوڑ بیٹنگ مشیر کے طور پر کتنی خدمات دے پائیں گے ۔ایسا بھی مانا جا رہا ہے کہ شاستری نے بی سی سی آئی کو ابھی تک یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ دراوڑ اور ظہیر کی خدمات حاصل نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ظہیر اور دراوڑ کی تقرریاں اس وقت کھٹائی میں پڑ گئی جب منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) کے صدر ونود رائے نے کہا کہ دراوڑ اور ظہیر کے ناموں کی اسپورٹ اسٹاف میں ان عہدوں پر صرف سفارش ہی کی گئی تھی اور ان کی تقرریوں پر مہر کے لئے سی اواے اور چیف کوچ شاستری سے مشورہ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔لیکن کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی ) اس سے پہلے کہہ چکی ہے کہ یہ تقرریاں شاستری کی رضامندی سے ہوئی ہیں۔ایسے میں سی اواے اور بی سی سی آئی کے اس اچانک لئے گئے فیصلے سے کافی تضاد پیدا ہو گیا ہے ۔سی اواے نے جس چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اس میں بی سی سی آئی کے قائم مقام چیئرمین سی کے کھنہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راہل جوہری کے علاوہ سی اواے کی رکن ڈیانا اڈلجی اور بورڈ کے قائم مقام سکریٹری امیتابھ چودھری شامل ہیں۔یہ کمیٹی 19 جولائی کو اپنی میٹنگ میں اس پر فیصلہ کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...