کورٹ کے فیصلے کے بعد رام مندر کی تعمیر شروع ہوگی : آر ایس ایس جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی  کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2018, 2:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی11 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) آر ایس ایس جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی نے کہا کہ رام مندر بننا طے ہے، وہاں کچھ اور بن نہیں سکتا لیکن اس کے لیے کوششوں سے گذرنا ہوگا ۔ عدالت کے فیصلے کے بعد مندر کی تعمیر شروع ہو جائے گی ۔ رام مندر پر اتفاق رائے بننا آسان نہیں ، تاہم اس سلسلے میں جو کوشش ہورہی ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح ہو کہ ہفتہ کو آر ایس ایس کے ملک بھر کے عہدیداروں نے سریش بھیاجی جوشی کو تین سال کی مدت کے لئے دوبارہ سکریٹری جنرل منتخب کیا تھا، یہ ان کی چوتھی مدت ہے ۔سال 2009 سے آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری کے عہدے سنبھال رہے جوشی 2021 تک اس عہدے پر رہیں گے۔ وہ ایچ وی شیش دری کے بعد اتنے لمبے مدت کے لئے آر ایس ایس کے سیکریٹری جنرل رہنے والے دوسرے شخص ہیں۔ شیش دری 1987 سے 2000 تک اس عہدے پر رہے تھے۔ سنگھ کے سیکریٹری جنرل اس کے خصوصی عہدید ار ہوتے ہیں جو تنظیم کے روزانہ کے کاموں کی نگرانی کرتے ہیں۔

آر ایس ایس کے پرچارک(مبلغ) منموہن ویدنے ہفتہ کو بتایا تھا کہ سیکریٹری جنرل کا انتخاب  پرامن طریقے سے عمل میں آیا اور بھیا جی جوشی کومزید ایک اور مدت کے لئے دوبارہ اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سنگھ نے اس اہم وقت میں جب وہ تمام سمتوں میں خود کی توسیع کر رہا ہے، تبدیلی کی جگہ تسلسل کو ترجیح دی۔ جوشی کے علاوہ کرناٹک، آندھرا اور تلنگانہ اورجنوبی وسطی علاقے کے علاقائی تنظیم کو چلانے والے وی ناگراج کو بھی متفقہ طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا، یہ ان کی دوسری میعاد ہے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل شری روی شنکر نے رام مندر کی تعمیر کے لیے دونوں فریق کو رضامند کرنے کی کوشش کی تھی جس سے ان کی کوششوں پر پانی پھرا ہے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے رام مندر کی عدم تعمیر کی صورت میں ملک میں بدترین خانہ جنگی کا انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر رام مندر کی تعمیر نہیں ہوتی ہے تو بھارت شام بن جائے گا ۔ جس کی مخالفت و تردید دونوں طبقوں کے افراد نے کی تھی ۔بھیا جی جوشی کے اس بیان سے ایک بار پھر ان کی کوششوں پربریک لگ گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...