وشوا ہندو پریشد کی جانب سے25نومبر کو منگلورو میں ہوگارام مندر کے لئے میگا کنوینشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st November 2018, 1:33 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو21؍نومبر (ایس او نیوز) رام مندر کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت سے قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 25نومبر کو وشوا ہندوپریشد کی جانب سے نہرو میدان میں ایک میگا کنوینشن منعقد کیا جائے گا۔

وی ایچ پی کے سکریٹری شرن پمپ ویل نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:’’ نہرو میدان میں جلسے سے قبل امبیڈکر( جیوتی) سرکل سے ایک زبردست ریالی نکالی جائے گی۔اس جلسے میں ضلع جنوبی کینرا سے تقریباً50ہزار رام بھکتوں کی شرکت متوقع ہے۔جلوس کے شرکاء رام کی جھانکی کے ساتھ بھجن گاتے ہوئے چلیں گے۔جلسے میں بہت سارے مذہنی رہنما اور سنت شامل ہونگے اور بجرنگ دل کے نیشنل کنوینرسوہن سنگھ سولنکی کا خطاب عام ہوگا۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران کیرالہ کے سبریملا مندر کے موضوع پر بولتے ہوئے وی ایچ پی کے ڈسٹرکٹ صدر جگدیش شیونا نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینارائی وجیان کی حکومت کو برخاست کردیا جائے اور مرکزی حکومت مداخلت کرتے ہوئے مندر سے متعلق مسئلے کو حل کرے۔

وشواہندوپریشد اور بجرنگ دل کے لیڈران بوجنگا کولال، پروین کوتھار اور شیوانند مینڈون وغیرہ پریس کانفرنس کے دوران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔