راجیواتسوا اعزازات کی تقریب پھر ملتوی ہونے کاامکان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2018, 7:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13؍نومبر(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے امسال راجیواتسوا اعزازات کی تقسیم کے پروگرام کو ایک بار پھر ملتوی کردئے جانے کے واضح اشارے دئے جارہے ہیں ۔حکومت کی طرف سے مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 63شخصیتوں کو راجیواتسوا کے موقع پر اعزازات سے نوازا جانا تھا، لیکن پانچ حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے ضابطہ لاگو ہونے کے سبب اس پروگرام کو نہ صرف موخر کیا گیا بلکہ اس سے پہلے اعزاز یافتگان کے انتحاب کا عمل بھی انجام تک نہیں پہنچایا گیا۔یہ طے کیا گیا تھا کہ 6 نومبر کو پانچ حلقوں کے نتائج کے بعد راجیواتسوا اعزازات کی تقریب منعقدکی جائے گی، لیکن 10نومبر کو ٹیپو سلطان جینتی تقریبات اور اسی دوران وزیراعلیٰ کمار سوامی کی صحت میں خرابی اور اب مرکزی وزیر اننت کمار کی ناگہانی موت اس تقریب کے درمیان حائل ہوگئے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اننت کمار کے لئے سہ روزہ سوگ کا جو اعلان کیا گیا تھا وہ کل بھی جاری رہے گا۔ اس وجہ سے کل بیدر میں شروع ہونے والے ریاستی کوآپریٹیو ہفتے کی تقریبات کو بھی 15نومبر کو ٹال دیا گیا ہے، اس پروگرام میں شرکت کے لئے کمار سوامی بھی بیدر کے دورے پر جارہے ہیں اس لئے یہ امکان کم نظر آرہا ہے کہ 16نومبر سے پہلے راجیو اتسوا اعزات طے کرنے کے لئے کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور نہ ہی اس سے قبل راجیواتسوا اعزاز کے جلسے کی تاریخ کا تعین ہوپائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...