بھٹکل میں یکم نومبر کو راجیہ اتسوا شاندار پیمانے پر منانے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2016, 7:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/اکتوبر (ایس او نیوز) یکم نومبر کو سرکاری سطح پربھٹکل میں شاندار پیمانے پر راجیہ اتسوا منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف سرکاری محکمہ جات اور سماجی و ثقافتی تنظیموں کے ساتھ تحصیلدار دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں اس ضمن میں کئی تجاویز منظورکی گئی ہیں۔

 بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق کنڑا راجیہ اتسوا کا جلوس نیو انگلش اسکول سے شروع ہوگا اور شمس الدین سرکل سے ہوتا ہو ا تعلقہ اسٹیڈیم(نوائط کالونی) پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگا۔اس جلوس میں بھونیشوری دیوی کی تصویر کے علاوہ دیگر تصاویر کے ساتھ موٹر گاڑیاں، اسکول اورکالجوں کے طلباء اور اساتذہ کا شامل رہنا لازمی ہوگا۔تعلقہ سطح کے تمام سرکاری افسران اور اسٹاف، عوامی نمائندے، اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داران کو صبح 7.30بجے نیو انگلش اسکول کے میدان میں جمع ہونا ہے، جہاں پر8بجے بھونیشوری دیوی کی پوجا کے بعدجلوس کا آغاز ہوگا۔جس میں بھکتی گیت بجائے جائیں گے اور آنند آشرم کانوینٹ کا بینڈ باجہ شامل رہے گا۔

جلوس کے ساتھ پولیس کا پورا بندوبست رہے گا اور جلسہ ختم ہونے تک کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کو سنبھالنے کے لئے طبی امداد کے ساتھ ایمبولینس کا بھی انتظام رہے گا۔جلسہ گاہ میں تقاریر کے علاوہ اسکولی طلباء کی جانب سے چھوٹے چھوٹے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔اس موقع پر سماجی، ادبی اور ثقافتی زندگی میں اپنی خدمات سے نام پانے والوں کی عزت افزائی بھی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...