اتر پردیش میں راجیہ سبھا انتخاب ہوا دلچسپ، بی جے پی نے اتارے 11امیدوار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2018, 8:35 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،12؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں راجیہ سبھا انتخابات دلچسپ ہو گئے ہیں۔دس سیٹوں کے لئے ہو رہے انتخابات میں بی جے پی نے 10 امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔حالانکہ اسمبلی میں تعداد کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کو 8 سیٹیں ملنی طے ہیں جبکہ ایک سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار کا جیتنا طے ہے۔ایک سیٹ پرایس پی-بی ایس پی-کانگریس آر ایل ڈی کا مشترکہ امیدوار میدان میں ہے۔بی جے پی کی کوشش ہے کہ اپنے اضافی ووٹوں اور اتحادیوں کے ووٹوں کے سہارے ایک اور سیٹ جیت سکے۔لیکن ایسی صورت میں بھی اس کی 9سیٹیںآنے کی امید ہے جبکہ اس نے 11امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔ بی جے پی نے جن امیدواروں کی سرکاری اعلان کیا تھا ان میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی، بی جے پی جنرل سکریٹری ڈاکٹر انل جین، بی جے پیترجمان جیوییل نرسمہا راؤ، ایس پی سے آئے اشوک واجپئی، میرٹھ کے سابق میئر وجے پال سنگھ تومر، کانتا کردم، سکل دیپ راج بھر، ہرناتھ سنگھ یادو شامل تھے۔لیکن آج پارٹی کی جانب سے انیل اگروال، سل وشنوئی اور ودیا سونکر نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ نام واپسی کے دن کتنے لوگ نام واپس لیتے ہیں۔بی جے پی کی جانب سے اضافی امیدوار اتارے جانے سے پولنگ ہونا طے ہو گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضرورت پڑنے پر پولنگ 23 مارچ کو کی جائے گی۔نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...