راجستھان سے بی جے پی امیدواروں نے داخل کی راجیہ سبھا کے لیے پرچۂ نامزدگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2018, 9:02 PM | ملکی خبریں |

جے پور،12؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) این پی پی پارٹی سے بی جے پی میں شامل ہوئے قبائلی رہنما اور رکن اسمبلی کروڈی مینا، راجیہ سبھا کے ایم پی بھوپندر یادو اور ویووردو لیڈر مدن لال سینی نے آج بی جے پی امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کی دو انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کی۔بی جے پی کے ترجمان نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں کا بی جے پی کے دفتر میں خیر مقدم کیا گیا، اس کے بعد راجستھان اسمبلی میں تینوں رہنماؤں نے راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی داخل کی۔کروڈی مینا سال 2008 میں بی جے پی چھوڑ کر این پی پی میں شامل ہو گئے تھے۔مینا کل دو دیگر ممبران اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔وزیر اعلی وسندھرا راجے اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں کل این پی پی کے ریاستی کروڈی مینا دو دیگر ممبران اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔اس کے بعد این پی پی کا بی جے پی میں ضم کا خط اسمبلی اسپیکر کو تفویض کیاتھا۔بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر ممبران اسمبلی کے اجلاس میں راجیہ سبھا سے بھاجپا ایم پی بھوپندر یادو، جھن جھنو سے بی جے پی لیڈر مدن لال سینی اور بی جے پی میں شامل ہوئے کروڈی مینا کا نام راجیہ سبھا انتخابات کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔اپوزیشن کانگریس نے پہلے ہی راجیہ سبھا کے دو انتخابات کے لیے امیدوار نہ اتارنے کا اعلان کیا تھا۔بی جے پی کے ایم پی بھوپندر یادو، اور کانگریس کے دو رہنما ابھیشیک منو سنگھوی اور نریندر بڈھانیا کا راجیہ سبھا کی مدت تین اپریل 2018کو ختم ہورہی ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لئے آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔پرچہ نامزدگی کی جانچ13 مارچ کو ہوگی جبکہ نام واپسی کی آخری تاریخ 15 مارچ ہے۔23 مارچ کو صبح 9 بجے سے 4 بجے تک پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی اسی دن 5 بجے کی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔