سرحدپارسے مل رہی حمایت جموں وکشمیرمیں بدامنی کی وجہ:راج ناتھ سنگھ

Source: S.O. News Service | By Faiq Mukri | Published on 24th October 2016, 7:56 PM | ملکی خبریں |

مناما24اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان نے آج بحرین سے کہا کہ پاکستان کی زمین سے اٹھنے والی دہشت گردی سنگین تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے اورسرحد پار سے مل رہی حمایت جموں کشمیر میں موجودہ بدامنی کی وجہ ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ امام خلیفہ کو اس بارے میں یہاں دوطرفہ میٹنگ میں بتایا۔بحرین اسلامی کانفرنس کی تنظیم کا اہم رکن ہے جس کا پاکستان بھی ایک رکن ہے۔عرب ممالک کے تین روزہ دورے پر آئے سنگھ نے خلیفہ کو حزب المجاہدین کے مارے گئے برہان وانی کی پاکستان کی طرف سے حمایت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہاں دہشت گرداور ان کے حامی کس آزادی سے گھومتے پھرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے، جس نے حکومت کی پالیسی کے اوزارکے طورپردہشت گردی کے استعمال کو چھوڑنے سے انکارکیاہے۔وزیر داخلہ نے پاکستانی دہشت گردبہادرعلی کی جولائی میں گرفتاری کے مسئلے کو اٹھایا۔اسے ایل ای ٹی کیمپوں میں ہتھیار ملے اور اس کے بعداسے ان ہدایات کے ساتھ جموں وکشمیر میں بھیجا گیا کہ وہ سیکورٹی فورسز پرگرینیڈپھینک کرنے کیلئے بھیڑ میں گھل مل جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...