راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن کے اتحادکونشانہ بنایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2019, 1:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مودی حکومت کی مقبولیت سے خائف ہو کر اپوزیشن جماعتوں نے مہاگٹھ بندھن (عظیم اتحاد) بنایا ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ عوامی حمایت بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں ہی رہے گی۔

مسٹر سنگھ نے آج اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے کیمپ میں کیندریہ ودیالیہ کی بنیاد رکھنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ اسی خوف کے سبب انہوں نے عظیم اتحادقائم کیا ہے لیکن لوگوں کا اعتماد مودی حکومت میں ہے اور انہیں یقین ہے کہ عوامی حمایت بی جے پی کے حق میں ہی رہے گی۔

کانگریس کی قیادت والی حکومت کے دوران ہونے والے گھوٹالوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں حکومت کے لیے کسی طرح کا چیلنج نظر نہیں آرہا ہے۔کروڑوں روپے کا بینک قرض لے کر فرار ہونے والے میہول چوکسی کے انٹیگا اور باربودا کی شہریت حاصل کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ اسے ہر حال میں واپس لایا جائے گا اور کسی بھی اقتصادی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ علم کا استعمال تخلیقی اور تخریبی دونوں طرح کی سرگرمیوں میں کیا جا سکتا ہے۔ اس کا استعمال اخلاقی اور سماجی اقدار کو فروغ دینے میں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سافٹ ویئر مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا علم ملک کی تعمیر و ترقی میں معاون ہے۔ کچھ گمراہ نوجوان اس ٹیکنالوجی کا استعمال سماج دشمن سرگرمیوں کے لیے کررہے ہیں اور وہ القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے متاثرہیں۔انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ طالب علموں کو علم کے ساتھ ساتھ مناسب اخلاقی تعلیم بھی دیں۔اس موقع پر وزیر ثقافت ڈاکٹر مہیش شرما اور سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل راجیش رنجن اور کئی دیگر سینئر افسران بھی موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...