وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مالیاتی شعبہ میں سائبر جرائم کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 12:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19/ستمبر(یواین آئی)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مالیاتی شعبہ میں سائبر جرائم کی روک تھام کے اقدام کا آج یہاں جائزہ لیا۔ مسٹر سنگھ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں سائبر جرائم کی روک تھام میں مصروف سبھی ایجنسیوں اور ریاستوں کے نمائندے شامل تھے۔مسٹر سنگھ نے اس موقع پرڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈوں اور خاص طور سے ای والیٹ کے استعمال میں بڑے پیمانے پر ہورہی دھوکہ دہی پر سخت تشویش ظاہر کی۔مختلف ایجنسیوں کے نمائندوں نے ایسے جرائم اور انکی روک تھام کے لئے کئے جارہے اقدامات سے وزیر داخلہ کوآگاہ کرایا۔

میٹنگ میں سائبر جرائم پر روک لگانے کے لئے قانونی اور ٹکنالوجی دونوں سطح پر موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس کے لئے اس مہم سے جڑے سبھی فریقوں جیسے پولیس افسران ،قانونی اہلکاروں ،فورنسک سائنس دانوں اور بینکنگ شعبہ کے اہلکاروں کو زیادہ باصلاحیت بنائے جانے کی ضرورت بھی بتائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی سائبر جرائم کی روک تھام کے اقدامات کو تیزی سے نافذ کرنے اور سائبر جرائم کی جانچ کے لئے جدیدترین فورنسک آلات حاصل کئے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مسٹر سنگھ نے سائبر جرائم کی روک تھام کے لئے سبھی ایجنسیوں کو بہتر تال میل کے ساتھ مقررہ مدت میں اپنا کام پورا کرنے کا حکم دیا۔میٹنگ میں روک تھام کی کوششوں کی نگرانی کے لئے ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری ،مالی امور کے سکریٹری ،خفیہ بیورو کے ڈائریکٹر،دہلی پولیس کے کمشنر اور سائبر سکیورٹی کے قومی کوآرڈی نیٹر بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔