راج ناتھ کو اعتماد کی بحالی کے اقدامات کا اعلان کرنے چاہئیں :کانگریس

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd July 2016, 8:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے کشمیر کی موجودہ صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج امید ظاہر کی کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وادی کے اپنے دورے کے دوران اعتماد سازی کے اقدام کے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کریں گے کہ مظاہرین کے خلاف اب پیلیٹ گن کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی نشانہ سادھا اور الزام لگایا کہ ان کو اور ان کی حکومت کو کشمیر کے لوگوں کی فکر نہیں ہے کیونکہ جب معاملے پر بحث ہو رہی تھی ،تو وہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں سے غیرحاضر تھے۔انہوں نے کہاکہ اب 16دنوں بعد وزیر داخلہ کشمیر گئے ہیں۔مجھے پورا یقین ہے کہ وہ کشمیر کے لوگوں کے سامنے اعلان کریں گے کہ اب سے کشمیر میں پیلیٹ گن کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ وزیر داخلہ اعتماد سازی کے اقدامات کی شروعات کریں گے تاکہ کشمیر کے لوگ ایک بار پھر مرکز اور ریاستی حکومتوں پر اعتماد کرسکے ۔آزاد نے کہا کہ کشمیر کے موجود ہ حالات سخت تشویش کا باعث تھے جو حزب المجاہدین کے لیڈر برہان وانی کی موت کے بعد ہوئے تشدد سے متاثر تھے ۔آزاد نے وزیر اعظم پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں بحث ہوئی، لیکن انہوں نے ان میں سے کسی میں بھی حصہ نہیں لیا،اس سے یہ ظاہر ہو تا ہے کہ کشمیر ی عوام کی حکومت اور وزیر اعظم کو کتنی فکر ہے۔کشمیر کے چار اضلاع اور سری نگر کے مختلف حصوں سے صورت حال میں بہتری کے پیش نظر کرفیو ہٹا لیا گیا لیکن وادی کے دیگر علاقوں میں احتیاطی طور پر کرفیو کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔9 ؍جولائی سے سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں اب تک 45افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3400سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی لوگ اپنی بینائی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...