راج کمار ہیرانی پرچھ ماہ تک جنسی استحصال کاالزام

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th January 2019, 11:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:13/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) رنبیرکپورفلم’’سنجو‘‘کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی پر سنگین الزام سامنے آ رہے ہیں۔الزام لگانے والی عورت کوئی اورنہیں،بلکہ2018 میں آئی ان بلاک بسٹر فلم’’سنجو‘‘کی ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹرہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ہیرانی نے6ماہ(مارچ سے ستمبر 2018) کے درمیان کئی بار اس کا جنسی استحصال کیا۔یہ ظلم و ستم سنجو پوسٹس پروڈکشن کے دوران ہوا۔سنجو،سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ہے۔ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے سنجو کے کو۔پروڈیوونود چوپڑا کو بھی اس معاملے میں میل کر معلومات دی ہیں۔ انہوں نے ان کی بیوی انوپما چوپڑا، سکرپٹ رائٹر ایلیٹ جوشی، ان کی بہن اور ڈائریکٹر شیلے چوپڑا کوبھی میل میں مارک کیاہے۔ جہاں تک راج کمار کے جواب کی بات ہے توانہوں نے اپنے وکیل آنند دیسائی کے ذریعے عورت کے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ دیسائی نے ہفنگٹن پوسٹ سے کہاہے کہ ہمارے کلائنٹ پر لگے تمام الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور سازشاََ ہیں۔ ان کا مقصد ان کی شبیہ خراب کرناہے۔ادھر، رپورٹ کی مانیں تو میل میں عورت نے کہاہے کہ راج کمار نے 9 اپریل 2018 کو بھدے تبصرہ کیے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے گھر اور دفتر میں زورزبردستی کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت ان کے پاس خاموش رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ وہ جب تک خاموش رہ سکتی تھیں، اس وقت تک خاموش رہیں۔کیونکہ وہ آپ کا کام نہیں کھونا چاہتی تھیں۔ میں خاموش تھیں کیونکہ بے روزگار ہو جانے کا ڈرتھا۔ اگر ہیرانی کہتے کہ میراکام اچھا نہیں ہے تو تمام لوگ ان کی بات سنتے۔ میرامستقبل خراب ہوجاتا۔ادھر، بالی ووڈلائف کی ایک رپورٹ کے مطابق جب ہیرانی سے اس بارے میں سوال کیے گئے تو انہوں نے کوئی جواب دینے کی جگہ عورت کے ساتھ ہوئے چیٹ کے پردے اور پرنٹ آؤٹ شیئرکیے۔ ان کے وکیل نے کہاہے کہ یہ بات چیت بتاتی ہے کہ میرے کلائنٹ پر لگے الزامات جن کی بنیاد پر آپ کے ذہن میں سوال آ رہے ہیں، یہ الزام جھوٹے اور بے بنیادہیں۔اگرچہ وونود چوپڑا کی بیوی انوپما نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں میل ملا ہے اور خاتون نے اپنی کہانی بیان کی ہے۔انوپما چوپڑا نے کہاہے کہ وہ متاثرہ سے دو بار مل چکی ہیں اور انہوں نے مکمل مددکی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے لڑکی کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ قانونی سطح پرمددمانگیں۔پورے معاملے میں راجکمار ہیرانی کی فلم کے لیے کہانی لکھنے والے جوشی نے کہاہے کہ خواتین کی باتوں کو صبر سے سننا میری ذمہ داری ہے۔میں اس کا سپورٹ کرنے کے لیے تیارہوں۔ میں پوری کوشش کروں گا۔میں آپ کو اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں کہ میں وہی کروں گا جو قانونی طور پر مناسب ہو گا۔بالی ووڈ میں گزشتہ دنوں کئی خواتین نے سیلبرٹیز پرالزام لگائے تھے۔اب تک جنسی تشدد کے الزامات کا سامنا والوں میں راجکمار ہیرانی سب سے بڑی مشہورشخصیت ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...