موت کے منہ میں تھے والد ، جان بچانے کیلئے برداشت کرتی رہی جنسی استحصال ، راج کمار ہیرانی کی اسسٹنٹ کا سنگین الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2019, 12:21 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 14؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی پر ان کی اسسٹنٹ نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے ۔ ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیرانی پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ سنجو فلم کے پوسٹ پروڈکشن کے دوران ہیرانی نے چھ مہینے ( مارچ سے ستمبر 2018 ) کے درمیان کئی مرتبہ ان کا جنسی استحصال کیا ۔

ویب سائٹ کو دئے انٹرویو میں خاتون نے کہا کہ ہیرانی کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیاں برداشت کرنی پڑیں ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے یہ سب اس لئے برداشت کیا ، کیونکہ اس کے والد ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا تھے اور والد کی بیماری کی وجہ سے اس کو نوکری کی سخت ضرورت تھی ۔ خاتون نے کہا کہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ اس کی نوکری چلی جائے ، اس لئے اپنی نوکری بچانے کیلئے یہ سب برداشت کرتی رہی ۔

وہیں راج کمار ہیرانی نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ الزامات کو خارج کرتے ہوئے ہیرانی نے کہا کہ وہ ہر طرح کی جانچ کیلئے تیار ہیں ۔ ہیرانی کے وکیل آنند دیسائی نے ہفنگٹن پوسٹ سے کہا کہ ہمارے موکل پر لگائے گئے سبھی الزامات بے بنیاد اور سازش ہیں ، اس کا مقصد ان کی شبیہ کو خراب کرنا ہے ۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ سال شروع ہوئی می ٹو مہم میں بالی ووڈ کی کئی معروف ہستیوں پر جنسی استحصال کے الزامات لگ چکے ہیں ۔ اب اس فہرست میں راج کمار ہیرانی کا بھی نام شامل ہوگیا ہے ۔ بتادیں کہ راج کماری ہیرانی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس ، لگے رہو منا بھائی ، تھری ایڈیٹ ، پی کے اور سنجو جیسی سپر ہٹ فلموں کو ڈائریکٹر کرچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...