رجنی کانت کی بیوی کا اسکول بند
چنئی،16اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تامل سپر اسٹار رجنی کانت کی بیوی کی طرف سے چلائے جارہے ایک اسکول پر عمارت کے مالک نے طے کرایہ نہیں دیئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے تالا جڑ دیا۔اسکول حکام نے بتایا کہ انہوں نے عمارت کے مالک کے خلاف اسکول کی ساکھ کو ٹھیس پہنچانے اور میڈیا میں جھوٹے بیان جاری کرنے کے لئے بدنامی کا معاملہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لتا رجنی کانت کی طرف سے چلائے جارہے آشرم اسکول کے تقریبا 400 بچوں کو دیگر انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔
اسکول عمارت کے مالک وے کیٹیشورالو نے دعوی کیا کہ انتظام مئی 2018 تک احاطے خالی کرنے تک عدالت کے ایک ہدایت پر کرایہ دینے پر اتفاق ہوا تھا، جس پر انہوں نے مکمل طور پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی حکام نے طے کرایہ کی رقم نہیں دی۔اس کے بعد اسکول انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ عمارت کے مالک کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ دائر کیا جائے گا۔ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے اس احاطے میں اسکول چلانے کی بات کہتے ہوئے انتظامیہ نے دعوی کیا کہ مالک کے خاندانی تنازعہ کی وجہ سے ماضی میں کافی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔