راجستھان میں فلہاری بابا کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 5:41 PM | ملکی خبریں |

جئے پور21 /ستمبر ( ایجنسی)ہر جگہ بابا کی آوازیں لگ رہی ہیں! کوشلیندر پراپن چاریہ فلہاری مہاراج جس کی عمر70سال ہے الوار کے ایک خانگی اسپتال میں ’’ ہائی بلڈ پریشر ‘ ‘ کی وجہہ سے دواخانہ میں شریک ہیں۔فلہاری بابا پر آشرم کے اندر ایک 21سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔

ایک پولیس ٹیم اسپتال میں انہیں پکڑنے کی تیاری میں لگی ہے اور وہ انتظار کررہی ہے کہ بابا سے پوچھ تاچھ کا موقع اس کو مل سکے۔فلہار ی اس لئے کیونکہ بابا کی غذا صرف پھل ہے اور وہ تصوئیروں میں اعلی سیاسی قائدین او ر فلمی ستاروں کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ خاتون کا کہنا ہے 7اگست کو بابانے اس کے آرام واسائش سے بھرے آشرم جو راجستھان کے الور میں ہے مبینہ طور پر فلہاری بابا کی جنسی ہراسانی کاشکار ہوئی ہے۔لڑکی کا الزام ہے بابا اماوس کے روز کسی سے بھی نہیں ملتا اور کہتا ہے کہ وہ رات میں یہیں پر رک جائیں۔ عورت نے پولیس کو بتایا کہ بابا نے رات کو اسے روم میں طلب کیا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔گرومیت رام رہیم کا واقعہ دیکھنے کے بعد ہمت کے ساتھ مذکورہ خاتون نے اپنی خاموشی توڑی۔

رام رہیم کو عصمت ریز ی کے کیس میں20سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ مذکورہ عورت کو لاء کی تعلیم حاصل کررہی ہے کچھ رقم آشرم میں بطور عطیہ دینے کے لئے ائی تھی۔اتفاقی طور پر بابا کی سفارش سے لڑکی کو اسٹائے پینڈ میں 3000روپئے کی رقم ملی ۔چھتیس گڑ کے بلاس پور میں ایک پولیس افیسر ارچنا جہا نے کہاکہ ’’ عورت کے گھر والوں نے اسکو مذکورہ قم بابا کو عطیہ دینے کے لئے کہا۔ جب وہ بابا سے ملاقات کے لئے گئی تو اس نے انتظار کرنے کو کہا اور پھر عصمت ریزی کے بعد اس کو دھمکیاں دینے لگا۔لڑکی کے والدین ہمارے پاس ائے اور ہمیں تمام چیزیں بتائے اور مقدمہ رجسٹرارڈ کرایا‘‘۔ بابا کی اصل سیوادر او رساتھی نے کہاکہ’’ یہا ں پر باباؤں کے نام کو بدنام کرنے کی سازش چل رہی ہے‘میں الزامات پر کچھ نہیں کہوں گا۔ بابا جی فی الحال اسپتال میں ہیں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...