الور میں پہلو خان کے بعد ایک اور قتل واقعہ، گایوں کی اسمگلنک کے شک میں پیٹ پیٹ کر لی جان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 11:08 AM | ملکی خبریں |

الور،21؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے الور واقع رام گڑھ علاقہ میں ہفتہ کو گایوں کی اسمگلنگ کے شک میں بھیڑ نے ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت اکبر خان کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ وہ ہریانہ میں واقع اپنے کول گاوں سے دو گائیں رام گڑھ کے لالونڈی لے کر جا رہا تھا تبھی لوگوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ مقتول کی لاش ہریانہ کے ایک سرکاری اسپتال میں رکھی گئی ہے جبکہ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ موب لنچنگ پر الگ سے قانون بنائے جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکمنامہ کے محض چار دن بعد لنچنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گئوركشا کے نام پر ہونے والے پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لئے الگ سے قانون بنانے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے منگل کو گئوركشا کے نام پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی شہری اپنے ہاتھ میں قانون نہیں لے سکتا۔ کورٹ نے خود ساختہ گئوركشكو ں کو روکنے اور متعلقہ واقعات کی روک تھام کے لئے کچھ ہدایات بھی جاری کئے اور ان پر عمل کرنے کے لئے چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔

بتا دیں کہ پچھلے سال 50 سالہ پہلو خان کی بھی ان کے کنبہ کے دیگر ارکان کے ساتھ  راجستھان کے الور میں قومی شاہراہ 8 پر نام نہاد گئو رکشکوں نے بری طرح پٹائی کر دی تھی۔ سنگین طور پر زخمی پہلو خان کو ضلع کے کیلاش اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...