راجستھان: اسمبلی کی کارروائی پیر سے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th February 2019, 9:11 PM | ملکی خبریں |

جے پور،10 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان کی اسمبلی پیر سے پھر بیٹھے گی۔سیشن کے اس مرحلے کے دوران ریاستی حکومت کی طرف سے کئی اہم بل اور تجاویز کو منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔رام گڑھ سے نو منتخب رکن اسمبلی صفیہ زبیر پیر کو حلف لیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ الور ضلع کی رام گڑھ سیٹ پر 28 فروری کو ہوئے انتخابات میں کانگریس کی صفیہ زبیر کامیاب ہوئیں۔اس سیٹ پر بی ایس پی امیدوار کے انتقال کی وجہ سے انتخابات بعد میں ہوا ہے۔ایوان کی کارروائی دوبارہ ایسے وقت میں شروع ہو رہی ہے جب ریاست میں گوجروں کی تحریک چل رہی ہے۔پیر کو وزیر اعلی اشوک گہلوت کچھ سالانہ رپورٹ ایوان میں رکھیں گے۔اسی طرح شہری ترقی اور ہاؤسنگ وزیر امن کمار دھاریوال کچھ نوٹیفیکیشن ایوان کے سامنے رکھیں گے۔ریاست کا یہ 15 ویں اسمبلی کا پہلا سیشن 15 جنوری کو شروع ہوا تھا۔گورنر کے خطاب پر بحث کے بعد 23 جنوری کو ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...