ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض کانگریس جنرل سکریٹری جیوتی کھنڈیلوال نے دیا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th November 2018, 9:13 PM | ملکی خبریں |

جے پور،16؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں کانگریس کے اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے کے بعد ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہو کر جنرل سکریٹری جیوتی کھنڈیلوال نے استعفی دے دیا اور کئی امیدواروں کے حامیوں نے پارٹی اعلی کمان کے خلاف نعرے بازی کرکے احتجاج کیا۔احتجاج کے پیش نظر ریاستی کانگریسی دفتر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔سابق میئر جیوتی کھنڈیلوال نے جے پور کے کشن پول سے ٹکٹ مانگا تھا لیکن انہیں نہیں ملا۔ اس سے ناراض ہوکر انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔جے پور میں ودیادھرنگر سے ٹکٹ نہ ملنے پر وکرم سنگھ نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ سابق ریاستی صدر بی ڈی کلا کو ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہوکر حامیوں نے جم کر نعرے بازی کی۔ بیکانیر میں گزشتہ انتخابات میں امیدوار رہنے والے گوپال گہلوت نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔کوٹہ جنوب میں راکھی گوتم کو امیدوار بنانے سے ناراض ہو کر شو?انت ندوانا اور پنکج مہتا کے حامیوں نے جم کر نعرے بازی کی اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ اجمیر جنوب سے سابق وزیر للت بھاٹی کو ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہوکر انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے ان کے بھائی ہیمنت بھاٹی کو ٹکٹ دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔