راجستھان میں ایمبولینس ملازمین کی ہڑتال، طبی خدمات متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 11:07 PM | ملکی خبریں |

جے پور،21؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تنخواہ بڑھانے کی مانگ کو لے کر راجستھان کے ایمبولینس ملازمین کی ہڑتال کے تیسرے دن تقریباً1500 ایمبولینس گاڑیوں کے رک جانے سے طبی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔دارالحکومت جے پور میں ایمبولینس سروس کے ملازم اپنی 15نکاتی مطالبات کو لے کر پیر سے ہڑتال پر ہیں۔جے پور کے ایمبولینس ملازمین کی طرف سے شروع کی گئی اس ہڑتال میں پوری ریاست کے ایمبولینس ملازم شامل ہو گئے ہیں۔راجستھان ہنگامی ایمبولینس ملازم یونین کے صدر وریندر سنگھ نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ منگل کو ہوئی مذاکرات ناکام رہی۔ ملازمین نے حکومت کی جانب سے تین فیصد کے اضافہ کی تجویز کو قبول نہیں کیا اور حکومت نے ملازمین کے دیگر مطالبات بھی نہیں مانا۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے بنیادی طبی مراکز اور کمیونٹی طبی مراکز پر 108 ایمبولینس خدمات کے لئے 730ایمبولینسوں، 104 ایمبولینس خدمات کے لئے 588 ایمبولینس اور بیس ایمبولینس خدمات کے لئے 200 ایمبولینس ملازم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں تمام ملازمین کی حمایت حاصل ہے اور ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے گزشتہ 16مارچ کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے 108ہنگامی خدمات، 104 زچگی ایکسپریس اور بیس ایمبولینس خدمات کو ریسما کے تحت ضروری خدمات کا اعلان کر دیا تھا۔ریاست کی تقریبا چھ ہزار ایمبولینس خدمات کے ملازم ہڑتال میں شامل ہیں۔سنگھ نے کہاکہ معاہدے کے مطابق 10فیصد اضافہ کی تجویز ہے اور ہم اس معاملے کو لمبی مدت سے اٹھا رہے ہیں لیکن اس پر کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔