رین سم ویئر وائرس ونڈوز ایکس پی کمپیوٹرز کو نشانہ بنا سکتا ہے

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 18th May 2017, 11:53 AM | سائنس و ٹیکنالوجی |

لندن، 17مئی(ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا)سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کمپیوٹر کا استعمال کرنے والے ہزاروں افرادحالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر وائرس کے حملے کے بعد بدستور خطرے میں ہیں۔ رین سم ویئر نامی اس وائرس کے حملے نے دنیا بھر کی حکومتوں اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے۔برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس وائرس کے اس حملے کی ذد میں آنے والی بڑی بڑی کمپنیوں میں شامل تھی۔حتیٰ کہ انتہائی ضروری علاج بھی تاخیر کا شکار ہوئے اور مریضوں پر اس کا اثر پڑا۔ایک مریض کا کہنا تھاکہ انہوں نے آپریشن منسوخ کر دیا کیوں کہ کمپیوٹر کام نہیں کر رہے تھے۔ یہ بہت مایوس کن صورتحال ہے۔اے سی اے ایپونکس کمپنی میں سائبر سیکیورٹی کے خطرے سے متعلق ایڈوائزرجیمز ٹیڈمین کہتے ہیں کہ یہ وائرس ان کمپیوٹرز کو ہدف بناتا ہے جو مائیکرو سافٹ ونڈوز ایکس پی کا متروک سافٹ وئیر استعمال کرتے ہیں۔
یہ سافٹ ویئر ابھی تک بہت زیادہ اداروں اور دنیا بھر کے بہت سے گھروں میں استعمال ہو رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگرچہ امریکہ میں ونڈوز ایکس پی مشینیوں کی تعداد صرف دو فیصد ہے لیکن لیکن اگر ہم افریقہ اور ایشیا جیسے خطوں میں دیکھیں تو وہاں یہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔ افریقہ میں میرا خیال ہے کہ ان مشینوں کی تعداد لگ بھگ 11 فیصد ہے۔روس کی وزارت داخلہ اس سے بری طرح متاثر ہوئی تھی جب کہ فرانس کی ایک رینالٹ کار فیکٹری میں پروڈکشن رک گئی تھی۔جاپان میں ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہٹاچی اور کار ساز کمپنی نسان متاثر ہوئیں۔ دنیا بھر میں ہزاروں افراد بھی بظاہر رین سم ویئر کی قسم کے وانا کری نامی وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ وائرس کمپیوٹرز یوزرز کی فائلوں کو لاک کردیتا ہے اور انہیں ان لاک کرنے کے لیے تین سو ڈالر کا مطالبہ کرتا ہے۔اس وائرس کا پھیلاؤ اس کے بعد رک گیا جب سائبر سیکیورٹی کے ایک برطانوی ماہربوب سیپسن غیر ارادی طور پر‘kill۔switch’ نامی ایک بٹن دبانے میں کامیاب ہو گئے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ یقینی بنائیں کہ انہیں یہ سمجھ آجائے کہ یہ وائرس سسٹم میں کیسے داخل ہوتے ہیں، خواہ وہ غلط قسم کی سائٹس پر جانے سے ہو یا جنک ای میلز یا وائرس زدہ ای میلز کھولنے سے ہو۔رین سم ویئر یا تاوان پر کمپیوٹر ز ٹھیک کرنے والے سافٹ وئیر قیمت کی زیادہ ہے اور اس میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ایف بی آئی نے اسے ماڈرن تاریخ کا سب سے بڑا جرم قرار دیا ہے۔ گزشتہ سال یہ ایک ارب ڈالر کی صنعت تھی۔ اس لیے یہ واقعی ایک بہت ہی بڑا بزنس ہے اور اس کا بہت کم امکان ہے کہ یہ جلد کسی وقت ختم ہو جائے گا۔ اور در حقیقت امکان ہے کہ یہ صرف اورصرف مزید بد تر صورت اختیار کرے گا۔ماہرین انتباہ کرتے ہیں کہ ایک تنہا ٹین ایجر ہیکرز کا اسٹیریو ٹائپ, کمپیوٹر استعمال کرنے والے ہزاروں لوگوں کو ہدف بنانے والے جدید جرائم پیشہ گینگز کے اسٹیریو ٹائپ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پیغام رسانی کی ایک ایپ رازداری کے خدشات کے پیش نظر گوگل پلے اسٹور سے ہٹادی گئی

آئی میسج کے ساتھ پیغام رسانی ممکن بنانے والی ایک اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی رکھنے کی وجہ سے گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین رازداری  مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ اس ایپ کو ڈیلیٹ کردیں۔

وہاٹس ایپ صارفین نئی جعلسازی سے ہوشیار! ڈیسک ٹاپ کمپوٹر پر وہاٹس ایپ کھولنے کی صورت میں جعلساز کرسکتا ہے آپ کا کمپوٹرہائک

وہاٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ نیا فِشنگ اسکیم ان کے تمام نجی پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  فِشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلساز ای میل، میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل ... آز: ابوالکلام انصاری

آج کے انٹرنیٹ کے دور میں اسمارٹ فون لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ زیادہ تر آن لائن کاموں کی سہولیات موبائل پر دستیاب ہیں۔ اسلئے تقریباً سبھی گھروں میں آج کل موبائل فون پایا جارہا ہے۔ آج سے تقریباً دو دہائی سال  پہلے تک بھی فون صرف بات چیت کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ...

اسٹریلیا میں نصب کی جانے والی نئی طاقتور دوربین سے دس لاکھ نئی کہکشائیں دریافت

آسڑیلیا میں نصب کی جانے والی ایک نئی طاقت ور دوربین نے دس لاکھ نئی کہکشاؤں کی نشاندہی کی ہے جو اس سے پہلے ماہرین فلکیات کے علم میں نہیں تھیں۔ نئی دریافت سے یہ پتا چلتا ہے کہ کائنات کی وسعت ابھی تک انسان کے علم اور سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔