کرناٹک میں بارش کی تباہی؛ 3 مہینوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2018, 11:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13جو ن (ایس او  نیوز) کرناٹک میں گزشتہ 3 مہینوں میں جو زبردست بارش ہوئی ہے اس کے نتیجہ میں 100 سے زائدافراد اور 322 جانوروں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ان تباہی پر قابو پانے کیلئے درکار اقدامات نہیں کئے گئے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے ان اموات پر قابو پایا جاسکتا تھا ۔ ریاست کے کسی بھی حصہ میں گرج کے ساتھ بارش ہونے کے متعلق محکمۂ موسمیات کی طرف سے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو اطلاع مل جاتی ہے لیکن جن علاقوں میں تباہی ہونے کا امکان رہتا ہے ان مقامات کو یہ اطلاع نہیں ملتی جس کے نتیجہ میں بارش کے موسم میں ہر سال جانیں تلف ہونے کی تعداد میں سالہا سال اضافہ ہوتا ہے ۔ گرج اور بجلی گرنے سے جو تباہی ہوتی ہے اس پر قابو پانے کی غرض سے بارش ہونے سے 3 گھنٹے قبل ہی محکمۂ موسمیات کے ریجنل دفتر سے ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو بارش کی تفصیل روانہ کردی جاتی ہے ۔ گزشتہ ایک سال سے ای۔ میل کے ذریعہ یہ اطلاع تمام ڈپٹی کمشنروں کو روانہ کی جارہی ہے لیکن توقع کے مطابق اس کا نتیجہ برآمد نہیں ہورہا ہے ۔ اگر محکمۂ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات پر عمل کیا جاتا تو تباہی پر قابو ممکن ہوسکتا تھا ۔ محکمۂ موسمیات کے باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق محکمہ کی طرف سے ریکارڈر کے ذریعہ بادل چھانے ، ہواؤں کا رُخ کا پتہ لگاکر گرج اور بجلی گرنے والے علاقوں کی نشاندہی کی جاتی ہے ۔ اس کی تمام تفصیل متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو روانہ کی جاتی ہے ۔ ڈپٹی کمشنروں کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ متعلقہ علاقوں کو روانہ کریں ۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں معصوم افراد کی جانیں تلف ہوتی ہیں۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنروں نے محکمہ موسمیات کی اس بات پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنروں کا کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات کی طرف سے روانہ کردہ پیغام میں یہ اطلاع نہیں دی جاتی کہ متعلقہ جگہ پر گرج کے ساتھ بجلی گرنے والی ہے ۔ اس کے باوجود آئندہ دنوں میں یہ اطلاع متعلقہ علاقوں کو روانہ کرنے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس کے لئے دیہی سطح پر ماہرین کو تعینات کیا جائے گا ۔ ان کے ذریعہ بارش سے ہونے والی تباہی کے متعلق رپورٹ روانہ کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کے سبب جنوبی کنڑا ضلع میں سب سے زیادہ لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔بلگام کے ڈپٹی کمشنر ضیاء اللہ کے مطابق بارش کے 3 گھنٹے قبل محکمۂ موسمیات سے بارش کے متعلق جو تفصیلات فراہم ہوتی ہے اس سے ندی کے کنارے زندگی بسر کرنے والوں کو ہوشیار کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے میں آسانی ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے فراہم کی جانے والی تفصیل کو عوام پر پہنچانے کیلئے ہوبلی سطح پر افسران کا تعینات کیاگیا ہے۔ واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ بھی پیغام روانہ کیا جارہا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...