ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2017, 12:36 PM | اسپورٹس |

بنگلورو،25/ستمبر(یو این این)ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 28 ستمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 28 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم اکتوبر کو ناگپور میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر رانچی کے مقام پر کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 10 اکتوبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو حیدرآباد، دکن میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ہندوستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 50 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا سے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

تیز گیند باز محمد سراج اور شریس ایّر نیوز لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی 20میاچ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل

کپتان وراٹ کوہلی نے ابھی تک آرام نہیں کیا ہے جبکہ حیدرآباد کے کھلاڑی  محمد سراج اور ممبئی کے بیٹسمین شریس ایّرکو 1 نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچ کی ٹی 20 سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔