ریل یاتری ایپ بتائے گا کنفرم ٹکٹ ملنے کی تاریخ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 11:33 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،12؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سفر سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ریل یاتری ایپ میں ایک نیا فیچر رش او میٹر جوڑا گیا ہے جس سے اب کنفرم ریل ٹکٹ ملنے کی تاریخ کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

ریل یاتری ڈاٹ ان نے آج یہاں جار ی ایک بیان میں کہا کہ بکنگ کھلنے کے دو ہفتہ کے اندر پچاس فیصد ٹرینیں بھر جاتی ہیں ۔ رش و میٹر نامی یہ فیچر دستیاب ٹکٹوں کے فروخت کا قبل از وقت اندازہ لگاتا ہے ۔ پرانے ڈاٹا اور ڈاٹا کا تفصیلی تجزیہ کرکے طویل مسافت کی تمام ٹرینوں میں ٹکٹ بکنگ کی رفتار کا پیشگی اندازہ لگایا جاتا ہے۔

کمپنی کے سی ای او اور معاون بانی منیش راٹھی نے کہا کہ ریل یاتری ڈاٹ ان نے ہمیشہ ریل مسافروں کی پریشانیوں پر توجہ دی ہے اور ورزانہ لاکھوں مسافروں کو کنفرم ٹکٹ نہیں مل پاتے ہیں جو کہ نہایت تکلیف دہ بات ہے۔ یہ فیچر یہ بتائے گاکہ کب یا کتنے گھنٹوں یا دنوں کے اندر ٹکٹ بک کروانی چاہئے تاکہ مایوس نہ ہونا پڑے۔ ٹکٹ کے کنفرمیشن کا پیشگی اندازہ لگانے والے بہت سے ایپ ہیں لیکن ریل یاتری واحد ایپ ہے جو ٹرینوں میں ٹکٹ بکنگ کی رفتار بتائے گا اور مناسب وقت پر بکنگ کرنے میں مدد کر یگا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیچر سے کنفرم ٹکٹ ملنے کا امکان بڑھ گا کیوں کہ مسافروں کو یہ پتہ ہوگا کہ ٹکٹ کب فروخت ہوں گے ۔ یہ مستقبل کے سفر کے لئے ٹکٹ خریدنے کا منصوبہ بنانے والے مسافروں کے لئے الارم کا کام کرے گا ۔ اس فیچر سے اسپکٹیلیٹو بکنگ کم ہوگی ۔ جس میں کچھ لوگ چند ماہ پہلے ٹکٹ خرید لیتے ہیں خواہ ان کے سفر کا پروگرام طے ہواہو یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...